ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
اہم نکتہ کی وضاحت : (223) فرمایا بعض فقہاء نے جو کہا ہے کہ جو عقائد اسلامیہ کی تفصیل نہ بتلا سکے وہ کافر ہے ، تو یہ بعض متاخرین کی تعریفات ہیں اور صحیح نہیں بلکہ عقائد اسلامیہ ایسے عامی پر پیش کئے جاویں اور اس سے استفسار کیا جاوے کہ تو ان عقائد کو مانتا ہے ؟ پس اگر وہ ان کی تکذیب نہ کرے تو وہ مسلمان ہے اس کو نجات ہو گی گو وہ تفصیلا نہ بتا سکے ـ اصول و استنباط : (224) فرمایا ( ابن تیمہؒ کے نزدیک اگر عمدا نماز ترک دے تو اس کی قضا نہیں ہے کیونکہ اس کی قضا کے واسطے کوئی دلیل نہیں ہے ـ حدیث قضا میں من نام ان سے عن صلوۃ آیا ہے ـ عمد میں کوئی خبر کی دلیل وارد نہیں ان کو بھی لوگوں نے ایک گونہ مجتہد کہا ہے ـ مجتہد دو قسم پر ہیں ایک مطلقا جو نصوص سے اصول کو استنباط کر سکے اور اصول اولیہ اکثر نہیں ٹوٹتے اصول ثانویہ بکثرت ٹوٹ جاتے ہیں ـ ہر دعا ایک قید ہوتی ہے : (225) ہر دعا میں ایک قید ہوتی ہے ـ وہ یہ کہ ان لم تکن الموانع موجودۃ ولا یکون الدعاء مخالفا لمصلحتہ ـ اگرچہ یہ نیت میں نہ ہو تو بھی عقلا معتبر ہے ـ خالص طاعت کی برکت : ( 226) فرمایا ـ پیر چنگی کی حکایت جو مولانا رومیؒ نے لکھی ہے اس