ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
تاریخ و صال النبی صلی اللہ علیہ وسلم : (102) فرمایا 12/ ربیع الاول کو وفات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ کہنا مقرر کرنا کسی طرح درست نہیں ـ کیونکہ حضور کا حج ـ 9 ذی الحجہ جمعہ کے روز یقینا ہوا اور دو شنبہ کو وفات شریف یقینا ہوئی تو دو شنبہ کو بارہویں تاریخ کسی طرح نہیں بنتی ـ علی گڑھ کالج کے ایک طالب علم نے یہ سوال کیا تھا تو میں نے یہی جواب دیا کہ بارہویں تاریخ حدیث سے ثابت نہیں صرف دو شنبہ کا دن ثابت ہے ـ اس لئے بارہویں تاریخ کا اعتقاد صحیح نہیں اس سے ان کو بہت تسلی ہوئی ـ شیخ کے لئے ایک ضروری امر : (103) فرمایا شیخ پر واجب ہے کہ مرید کے امور منکرہ نکیر کرے کیونکہ جب اطاعت کا التزام کیا ہے تو یہ ضرور تعلیم کرے ـ علماء کو غناء ظاہری و قلبی کی ضرورت : (104) فرمایا دہلی سے ایک پارسل آیا تھا جس میں قیمتی کپڑے تھے مثلا شال واچکن و صدی وغیرہ مگر صدی دیکھ کر مجھ کو یہ شبہ ہوا کہ شاید یہ کپڑے مستعمل ہیں اور ان کے یہاں ایک میت بھی ہو گئی تھی اس لئے مجھ کو یہ بھی شبہ ہوا کہ میت کے ہیں ـ میں نے ان کو خط لکھا کہ کپڑے پہنچ گئے مگر چند امور قابل دریافت ہیں ـ اول یہ کہ یہ کپڑے مرحوم کے ہیں یا نہیں اگر مرحوم کے ہیں تو یہ وارثوں کا حق ہے مجھ کو کیوں بھیجے اور اگر خاص یہ آپ کے ہیں تو مجھ کو کس مقصد کے لئے بھیجے ہیں صاف صاف جواب دیجئے اگر جواب نہ آیا تو واپس کر دوں گا ـ غرض کے جواب نہیں آیا ـ اس لئے آج ایک شخص کے ہاتھ