ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
ہوئی ـ اہل علم اسے سمجھاتے ہیں مگر وہ مانتا ہی نہیں ـ مولوی عبدالرب صاحب بھی باوجود عالم نہ ہونے کے انہوں نے فرمایا کہ بھئی اگر یہ بات ہے تو سرے سے یہ نکاح بھی نہیں ہوا تھا ـ کیونکہ نکاح کے وقت اس نے نکاح حائے حطی سے نہیں کہا نکاہ ہائے ہوز سے کہا تھا - پھر بھی وہی مطلوب حاصل ہے جو طلاق دینے سے حاصل ہے ـ یعنی وجوب افتراق ( فرمایا ) مولوی عبدالرب صاحب گو عالم نہ تھے مگر ذہین بہت تھے - ایک اور واقعہ میں بھی میں نے ایسی ہی عجیب بات سنی تھی ـ میں کم عمر تھا مسجد رڑکی میں مولوی عبدالرب صاحب سے ایک شخص نے سوال کیا کہ حضرت علی اور حضرت معاویہ میں سے کون حق پر تھے فرمایا کہ حضرت علی لیکن حضرت معاویہ کی اجتہادی غلطی تھی ـ اس نے کہا گو اجتہادی غلطی ہو مگر بڑے آدمی کو تھوڑی غلطی پر بھی بہت ملامت کی جاتی ہے وہ تو بڑی سزا کے مستحق ہوئے ـ فورا جواب دیا اور یہ جواب نہایت عمدہ ہے کہا کیا یہ تھوڑی سزا ہے کہ ہم جیسے گنہگار گندہ نالائق اتنے بڑے آدمی کو یہ کہہ دے کہ انہوں نے غلطی کی ـ کیا یہ ان کے واسطے تھوڑی سزا ہے ـ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اپنے خاندان سے خطاب : (59) فرمایا حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو اپنے سب خاندان کو جمع کیا اور فرمایا پہلے کہ تم عمر کے خاندان کے کہلاتے تھے اب خلیفہ کے خاندان کے سمجھے جاؤ گے اس واسطے اگر اب تم نے کوئی غلطی کی تو اوروں سے دونی سزا دوں گا ـ فرمایا یہ قرآن سے ثابت ہے - ازواج مطہرات کے باب میں ارشاد ہے یضاعف لھا العذاب ضعفین اس میں ازواج مطہرات کی فضیلت کا بھی ثبوت ہے کہ تمہاری عظمت کی وجہ سے تم کو سزا بھی زیادہ ملے گی ـ آ گے