ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
نیک صحبت کا اثر : (342) فرمایا ـ حضرت حاجی صاحب کی خدمت میں ایک رئیس کے صاحبزادے آیا کرتے تھے اور حضرت سے محبت کرتے تھے اس سے رنگ بدلنے لگا تو ایک گنوار نے ان رئیس سے کہا تھا حکیم جی تمیارے ( تمہارے ) بیٹے کا افسوس ہے بگڑ گیا ـ دوسرا گنوار کیا کہتا ہے اجی بری صحبت ایسی ہی ہوتی ہے ـ اسی واسطے بڑوں نے بری صحبت سے منع کیا ہے ـ اللہ تعالی تک رسائی : (343) فرمایا ہمارے طریق میں زیادہ مجاہدہ نہیں ریاضت نہیں فقر نہیں ترک نہیں نوابی کرو اور پھر بھی خدا تک رسائی ہو سکتی ہے ـ جامی نے خوب فرمایا ہے چو فقر اندر لباس شاہی آمد بتدیبر عبید اللہی آمد فقر نام ہے خدا کے ساتھ لگ جانے کا نہ کہ نہنگ رہنے کا ـ مذہب کی قوت : (344) فرمایا ـ مذہب ہی ایک ایسی قوت ہے جس کا کوئی قانون مقابلہ نہیں کر سکتا ـ مثلا میرے پاس بعض دفعہ بلا مہری ٹکٹ آ جاتے ہیں اس وقت کوئی دیکھنے والا نہیں ہوتا کوئی گرفت نہیں ہو سکتی مگر میں سب سے اول ان کو چاک کرتا ہوں کہ کہیں میرے یا دوسرے کے نفس کو اس کے استعمال کی طرف میلان نہ ہو جائے ـ ایک اور فرضی مثال ہے کہ دو آدمی سفر میں ہوں ایک بالکل مفلس ہو اور دوسرے کے پاس ایک ہزار کے نوٹ ہوں وہ مالدار راہ