ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
لی خمستہ اطفی بہا حرا لوباء الحاطمہ المصطفے والمرتضی وابنا ہما والفاطمہ (1) فاطمہ پر الف لام داخل کیا حالانکہ یہ علم ہے اور علم پر الف لام داخل ہونا قیاس نہیں ـ بس یہ محض برائے بیت ہے ـ یہ شعر کسی شیعی نے بنایا ہے ـ ورنہ پنجتن کے انہیں پانچ ناموں پر کیا منحصر ہے - چار اصحاب عظام رضی اللہ عنہم ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ یہ بھی تو ہو سکتے ہیں ـ خیر گو بعض چیزیں جائز بھی ہوں مگر اثر کچھ بھی نہیں ـ مجھ سے اگر کسی نے ایسی چیز مانگی تو میں تو حزب البحر سے یہ لکھدیا کرتا ہوں بسم اللہ بابنا تبارک حیطاتنا لا یقدر علینا باقی تعویذ گنڈوں کے زیادہ سلسلہ کو میں اچھا نہیں جانتا اوجھڑی حلال تو ہے مگر بعض الطیف الطبع کھا نہیں سکتے ـ عوام کا تعویذات کے بارے میں اعتقاد: (328) فرمایا ـ ان معتقدین عملیات میں بھی تعویذ کے طالب زیادہ ہیں پڑھنے کے وظیفہ کم ـ بات یہ ہے کہ عقیدہ ہے کہ تعویذ تو ہر وقت بندھا رہتا ہے اور جب تک بندھا رہے گا بلا باس نہ آئے گی بخلاف وظیفہ کے کہ وہ ہر وقت نہیں پڑھا جاتا جہاں وظیفہ بند ہوا اور بلا مسلط ہوئی ـ عوام پر یہی اثر ہے ـ روضہ شریف کا احترام : (329) کسی نے شکایت کی کہ سنا ہے نجدی روضہ شریف کو نعوذ باللہ منہدم کریں گے فرمایا جی کو نہیں لگتا موٹی بات ہے کہ ہمارے نزدیک تو 1 ـ حضرت مولانا ابوالزاھد سرفراز خاں صاحب صفدر نے خوب لکھا لی واحد اطغی بھا حر الوباء الی طلمتہ اللہ رب المصطفے واصحابہ والفاطمۃ