ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
راحت ہے ـ کیونکہ اس وقت اس کو یہ پورا یقین ہے کہ میں پاک ہو رہا ہوں ـ پھر جنت میں چلا جاؤں گا - جیسے آپریشن والے کی حالت ہے کہ باوجود آپریشن کی تکلیف کے عقلا مسرت ہوتی ہے کہ اب اچھا ہو جاؤں گا تو جہنم اصل میں کافر کے لئے موضوع ہے ـ کمال قال اللہ تعالی اعدت للکافرین باقی مسلمان کے لئے تو ایک حمام طرح ہے ـ لیکن حمام ایسا ہے کہ جس کی برداشت نہیں کر سکتے ـ شریعت طب روحانی : (216) فرمایا ـ قرآن میں بہت بطون ہیں ـ ایک بطن جس کو عام علماء سمجھ سکتے ہیں ـ آ گے بطن البطن ہے جس کو مجتہدین سمجھ سکتے ہیں آ گے بطن البطن ہے اس کو صرف انبیاء سمجھ سکتے ہیں اور باقی ایسے ہیں جن کو حق تعالی کے سوا کوئی نہیں جانتا اسی واسطے ہم جسوں کو بعض بطون کے لئے حدیث کی اور مجتہدین کی اور علماء کی ضرورت پڑٰی صرف مطالعہ کافی نہیں ـ باقی یہ شبہ کہ پھر اردو میں کتابیں کس فائدہ کے لئے لکھی گئیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ عربی میں دو اشکال تھے ایک زبان کا ایک مضمون کا سو ترجمہ سے ایک اشکال سے رہائی ہو گئی مگر مضمون تو اب بھی مشکل ہی ہے ـ بدون علماء سے پڑھے ہوئے وہ سمجھ میں نہیں آتا ـ تعجب ہے کہ طب بھی اردو میں ہے مگر اس میں دیکھ کر کوئی علاج نہیں کر لیتا ـ کیونکہ اس میں یہ خطرہ ہے کہ ممکن ہے ہم غلطی کر جاویں تو جان کو نقصان پہنچے تو شریعت جو روحانی طب ہے ـ اس میں یہ احتمال کیوں پیدا نہیں ہوتا کہ غلطی سے ایمان کو نقصان پہنچے ـ نظیر اور دلیل میں فرق : (217) فرمایا ـ آج کل کے بڑے سے بڑے تعلیم یافتہ کو اتنی بھی