ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
تھا ـ 2 ـ وہ تنخواہ لینے والے کیا توجیہہ کرتے ہیں صاف صاف لکھو تو جواب دوں ـ قلندر کسے کہتے ہیں : (262) فرمایا کہ الہ آباد سے ایک شخص کا خط آیا ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ آپ حج کو جا رہے ہیں ـ خیر اچھی بات کی شہرت ہے ـ بد نامی کی تو نہیں ہے ـ مگر میں تو فضائل کے تحصیل میں بہت سعی نہیں کرتا میرا یہ مشرب ہے ـ چاہیے کہ فضائل اعمال میں تو مختصر پر اکتفاء کرے اور معاصی سے احتراز کا بہت زیادہ اہتمام رکھے ایسا شخص تصوف کی اصطلاح میں قلندر کہلاتا ہے ـ قلندر وہ نہیں ہے کہ داڑھی منڈاوے سر گھوٹاوے ـ قلندر مختصر اعمال پر اکتفاء کرتے ہیں ـ اور اخفاء و اظہار سے انہیں بحث نہیں دونوں مساوی اور جو شخص اخفاء اعمال کا خاص اہتمام کرے وہ ملامتی کہلاتا ہے یہ اصطلاح ہے صوفیہ کی تکشف میں حدیث سے میں نے دونوں کو ثابت کیا ہے ــ ظن کا عقائد میں دخل نہیں : (263) ( بجواب سوال ) فرمایا نماز اور وضو دونوں بروئے نص مکفرسیئات (1) ہیں باق ہم کو اس سے بحث نہیں کہ کس قدر کس سے کفارہ ہوتا ہے ـ یہ نصوص میں بھی مبہم ہے تم بھی مبہم ہی رکھو ـ ابہمو با اہم اللہ پر عمل رکھو ـ محض ظن سے کسی خاص تعیین کے در پے نہ ہو ـ یہ تو وہ پوچھے جس کو نعوذ باللہ اللہ میاں سے مطالبہ کرنے کا ارادہ ہو ـ ظن کا عقائد میں دخل نہیں 1 ـ گناہوں کا کفارہ بننا ـ