ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
اگر توبہ نصوح کرے گا پھر عود کر آئے گی - حضور علیہ الصلوۃ و السلام سب شیون مختلفہ کے جامع ہیں : (32) فرمایا - ولایت چونکہ نبوت سے ماخوذ ہے اور نبوت میں مختلف شیون ہیں ـ اس لئے کسی ولی کو علی قدم عیسی اور کسی کو علی قدم موسی علی حسن اختلاف الشیون کہا جاتا ہے اور یہ سب شیون آنحضرت علیہ الصلوۃ والسلام ہی کے شیون کے القاب ہیں - پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سب شیون مختلفہ کے جامع ہیں - پس جس کو آپؐ کی شان مقلب بہ شان موسوی علیہ السلام سے فیض ہوا - اس کو علی قدم موسی - اور جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان عیسوی سے فیض ہوا اس کی علی قدم عیسی وغیرہما سے تعبیر کیا جاتا ہے - جیسا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں - (1) فاتبع ملتہ ابراہیم حنیفا - نسبت موسوی شیون محمد یہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام سے ایک شان ہے - عیسی روح اللہ - موسی کلیم اللہ - یہ سب حضورؐ کے شیون ہی کے اسماء ہیں - جن لوگوں میں اس شیون موسویہ اور شیون عیسویہ کا غلبہ ہوتا ہے بعض اوقات وہ لوگ مرتے وقت لا الہ الا اللہ موسی کلیم اللہ اور لا الہ الا اللہ عیسی روح اللہ پڑھنے لگتے ہیں - جس کی حقیقت عوام نہیں سمجھتے اور حضورؐ کا جامع شیون ہونا ایسا ہے - جیسے شیون کے عدد میں نیچے کے اعداد سب داخل ہو جاتے ہیں - وسوسے آنے پر مؤاخذہ نہیں : (33) فرمایا - معصیت اگر غلطی سے ہو جاوے تو اس کے اثر سے 1 ـ پس آپ ابراہیم علیہ السلام کے طریقے پر جو کہ بالکل ایک طرف ہو کر رہے تھے -