ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
وہ بھی قبول نہیں کی جاتی ـ رمضان کے بعد اگر تم نے اسی طریقہ سے کہا تو منظور کر لیں گے ـ ( یہ رمضان کا زمانہ تھا ) لوگ طلباء کو ذلیل سمجھتے ہیں : (68) فرمایا ـ طلبہ کو لوگ ذلیل سمجھتے ہیں ـ اس واسطے میں ان کو کسی کے گھر جانے نہیں دیتا مگر معلوم نہیں ان میں اس کے علاوہ اور کیا عجیب ہے کہ یہ اللہ کی راہ میں لگ رہے ہیں اور یہ آیت پڑھی ما نقموا منھم الا ان یؤمنوا باللہ تعبیر خوا ب پر ایک شعر : (69) فرمایا میرے قلب میں خواب کا کوئی زیادہ اثر نہیں ہے میں اکثر تعبیر پوچھنے والوں کو یہ شعر لکھ دیتا ہوں نہ شبم نہ شب پر ستم کہ حدیث خواب گویم چو غلام آفتا بم ھمہ ز آفتاب گویم اصدق الرویاء کے خطبے میں میں نے خوابوں کے متعلق ایک مفید مضمون لکھا ہے جو دیکھنے کے قابل ہے ـ تذکر کے لئے قرآن آسان ہے : (70) فرمایا ولقد یسرنا القرآن للذکر کا مطلب یہ ہے کہ تذکر کے لئے قرآن آسان ہے باقی استنباط احکام کا سو یہ بہت مشکل ہے عوام کیا سمجھتے عوام تو اخبار و حکایت کی کنہ بھی نہیں سمجھ سکتے چنانچہ ارشاد ہے واذا جاء ھم امر من الا من اولخوف الی قولہ تعالی لعلمہ الذین