سکتا کہ وہ اس کے سر پر اپنے ناپاک ہاتھ لگا وے اور زناکاری کی کمائی کا پلید عطر اس کے سر پر ملے اور اپنے بالوں کو اس کے پیروں پر ملے۔ سمجھنے والے سمجھ لیں کہ ایسا انسان کس چلن کا آدمی ہوسکتا ہے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)
جھوٹ نمبر:۵۷… ’’عیسائیوں نے آپ کے (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے) بہت سے معجزات لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔ اگر آپ سے کوئی معجزہ ظاہر ہوا ہو تو وہ معجزہ آپ کا نہیں بلکہ اس تالاب کا معجزہ ہے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم حاشیہ ص۶،۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰،۲۹۱)
اور مرزاقادیانی دجال نے اپنی کتاب (آئینہ کمالات اسلام ص۶۸، خزائن ج۵ ص ایضاً) پر مسیح علیہ السلام کے معجزوں کا اقرار کیا ہے۔ لکھتا ہے کہ حضرت مسیح کی چڑیاں باوجودیکہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز قرآن کریم سے ثابت ہے اور سنئے! لکھتے ہیں کہ: ’’سچ صرف اس قدر ہے کہ یسوع مسیح نے بھی بعض معجزات دکھلائے۔ جیسا کہ نبی دکھلاتے تھے۔‘‘ (ریویو ماہ ستمبر ۱۹۰۲ء ص۳۴۲)
جھوٹ نمبر:۵۸… ’’لوگوں نے اس سے پہلے خارق عادت امر کا عیسیٰ ابن مریم میں نتیجہ دیکھ لیا۔ جس نے کروڑہا انسانوں کو جہنم کی آگ کا ایندھن بنادیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۰۹، خزائن ج۲۲ ص۳۲۲)
۲… ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ایک زندہ رسول ماننا… یہی وہ جھوٹا عقیدہ ہے جس کی شامت کی وجہ سے کئی لاکھ مسلمان اس زمانہ میں مرتد ہوچکے ہیں۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۵، خزائن ج۱۷ ص۹۴)
۳… ’’جس قدر حضرت مسیح اپنی صداقت اور ربانی توحید کے پھیلانے سے ناکام رہے۔ شاید اس کی نظیر کسی دوسرے نبی کے واقعات میں بہت ہی کم ملے گی۔‘‘
(دافع الوساوس ص۲۰۰، خزائن ج۵ ص۲۰۰)
۴… ’’حضرت مسیح جو خدا بنائے گئے ان کی اکثر پیش گوئیاں غلطی سے پر ہیں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۲۴، خزائن ج۱۹ ص۱۳۳، ازالہ اوہام ص۷، خزائن ج۳ ص۱۰۶)
۵…
’’ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے‘‘
(دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)