۲… ’’اٰمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمؤمنون کل امن باﷲ وملٰئکتہ وکتب ورسلہ لا نفرق بین احد من رسلہ وقالوا سمعنا واطعنا عفرانک ربنا والیک المصیر (بقرہ:۲۸۵)‘‘ {ایمان لایا پیغمبر ساتھ اس چیز کے کہ اتاری گئی ہے طرف اس کے پروردگار اس کے سے اور مسلمان ہر ایک ایمان لایا ساتھ اﷲ کے اور فرشتوں اس کے کے اور کتابوں اس کی کے اور رسولوں اس کے کے۔ نہیں جدائی ڈالتے ہم درمیان کسی کے پیغمبروں اس کے سے اور کہا انہوں نے سنا ہم نے اور اطاعت کی ہم نے بخشش مانگتے ہیں ہم تیری اے رب ہمارے اور طرف تیرے ہے پھر آنا۔}
۳… ’’قل امنا باﷲ وما انزل علینا وما انزل علیٰ ابراہیم واسمعیل واسحق ویعقوب والاسباط وما اوتی موسیٰ وعیسیٰ والنبیون من ربہ لا نفرق بین احد منہم ونحن لہ مسلمون (آل عمران:۸۴)‘‘ {کہہ ایمان لائے ہم ساتھ اﷲ کے اور اس چیز کے کہ اتاری گئی اوپر ہمارے اور اس چیز کہ کہ اتاری گئی اوپر ابراہیم (علیہ السلام) کے اور اسماعیل (علیہ السلام) کے اور اسحق (علیہ السلام) کے اور یعقوب (علیہ السلام) کے اور اولاد اس کی کے اور جو دے گئی موسیٰ (علیہ السلام) کو اور عیسیٰ (علیہ السلام) کو اور نبیوں کو پروردگار ان کے سے۔ نہیں جدائی ڈالتے ہم درمیان کسی کے ان میں سے اور ہم واسطے اس کے فرمانبردار ہیں۔}
۴… ’’یایہا الذین اٰمنوا اٰمنوا باﷲ ورسولہ والکتاب الذی نزّل علیٰ رسولہ والکتاب الذی انزل من قبل ومن یکفر باﷲ وملٰئکتہ ورسلہ والیوم الاٰخر فقد ضل ضلالاً بعیدا (نسائ:۱۳۶)‘‘ {اے ایمان والو! ایمان لاؤ ساتھ اﷲ کے اور رسول اس کے کے اور کتاب کے جو اتاری ہے اوپر رسول اپنے کے اور کتاب کے جو اتاری ہے پہلے اس سے اور جو کوئی کفر کرے ساتھ اﷲ کے اور فرشتوں اس کے کے اور کتابوں اس کی کے اور رسولوں اس کے کے اور دن پچھلے کے پس تحقیق گمراہ ہوا گمراہی دور کی۔}
قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں
مؤتمر عالم اسلام مکہ مکرمہ کی قرارداد
’’قادیانیت وہ باطل مذہب ہے جو اپنے ناپاک اغراض ومقاصد کی تکمیل کے لئے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے۔ اس کی اسلام دشمنی ان چیزوں سے واضح ہے۔
الف… مرزاغلام احمد کا دعویٰ نبوت۔