جھوٹا ہونا مرزاقادیانی کے اپنے ہی دوسرے بیانات یا تصنیفات سے اور ان کے اپنے حواریوں کے بیانات سے ثابت کریں گے۔ تاکہ سوچنے والوں کو مرزاقادیانی کے ادّعائے مسیحیت، مہدویت نبوت وغیرہ کے صدق وکذب کا معیار مل جاوے۔ ایسے مقدمات میں جرمانہ کا ہونا یا نہ ہونا یا معاف ہو جانا کوئی بڑی باتیں نہیں ہیں۔ ایسے واقعات ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں۔ سب سے اہم بات ایسے مواقع پر کذب وصدق کا پرکھنا ہوتا ہے جو کہ ان مقدمات میں ظاہر ہوچکا ہے اور انشاء اﷲ تعالیٰ! عنقریب وہ فہرست ہدیہ ناظرین ہوگی اور اس سے ہمارا مطلب بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ پبلک کو فائدہ پہنچے اور وہ مرزاقادیانی کے معاملہ میں غور کرنے کے وقت اس فہرست سے استفادہ حاصل کریں۔
اب ہم روئیداد مقدمہ کو لکھنا شروع کرتے ہیں۔ چونکہ اس مقدمہ میں بیانات مستغیث وگواہاں فریقین مکررسہ کرر جرح ہونے کے باعث اس قدر طویل ہوئے ہیں کہ ایک ایک بیان قریباً بیس تیس ورق پر نقل ہوا ہے۔ اس لئے ان بیانات کی نقل کی یہاں بالکل گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کا انداج چندان باعث دلچسپی ناظرین ہوگا۔ اصل مقصود اندراج کیفیت مقدمہ سے مرزاقادیانی (مدعی نبوت) اور ان کے حواریوں کے کارناموں کا دکھلانا ہے جو مقدمہ ہذا سے ظہور میں آئے اور پبلک کو بھی اسی بات کے دیکھنے کا اشتیاق ہے کہ اتنے بڑے دعویٰ (نبوت) کے مدعی اور اس کے خاص الخاص حواریوں نے اس نازک موقع پر کیا کچھ نمونہ دکھلایا۔ اس لئے ہم واقعات مقدمہ کے دکھلانے کے لئے نقل استغاثہ کے علاوہ لالہ آتمارام صاحب مجسٹریٹ درجہ اوّل گورداسپور کے فیصلہ لکھ دینے پر اکتفا کریں گے جنہوں نے تمام واقعات کو اپنے فیصلہ میں تفصیل سے بیان کر دیا ہے اور عدالت اپیل نے بھی اس تفصیل کا حوالہ اپنے فیصلہ میں دیا ہے اور سوائے تنسیخ حکم سزا اور چند ایک امور کے باقی امور مندرجہ فیصلہ عدالت ماتحت سے اتفاق کیا ہے اور ان کاغذات کی نقول درج ہوں گی جو مرزاقادیانی کی ذات کے متعلق ہیں۔ مثلاً ان کے عذرات بیماری اور سرٹیفکیٹ پیش کردہ کی نقول اور ان درخواستوں کی نقلیں جو انتقال مقدمہ کے متعلق گزریں اور نقل حکم عدالت جس کے ذریعہ سے درخواستیں نامنظور ہوئیں۔ وغیرہ وغیرہ! نیز مرزاقادیانی کے ان بیانات کی نقل جو بمقدمہ ایڈیٹر الحکم ومقدمہ ۴۱۷ تعزیرات ہند بشہادت ڈیفنس ہوا بھی یہاں ہی درج کی جائے گی۔ کیونکہ فہرست صداقت قادیانی میں جو اس مقدمہ کے اخیر میں لکھی جائے گی ان بیانات سے بھی حوالے دئیے جاویں گے اور یا ان بیانات کی نقول درج