ایک سوال
میرے دوستو! کیا بتلا سکتے ہو کہ آدم علیہ السلام سے لے کر مرزاقادیانی تک کوئی اور بھی لغوی نبی ہوا ہے۔ سید مدثر شاہ گیلانی تو اس کا جواب اثبات میں دیتے ہیں اور فرماتے ہیں: ’’اس میں حضرت مسیح موعود اولیاء امت کو عموماً اور حضرت بایزید بسطامی کو خصوصاً ظلی بروزی نبی قرار دیتے ہیں۔‘‘ (عقائد احمدیہ ص۴۷)
قادیانیوں نے تو ایک نبی بنایا تھا۔ لاہوریوں نے بیشمار نبی بنا ڈالے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مرزاقادیانی سید مدثر شاہ صاحب کے فیصلہ سے اتفاق کرتے ہیں یا نہیں۔ سنئے مرزاقادیانی فرماتے ہیں: ’’غرض اس حصہ کثیر وحی الٰہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک فرد مخصوص ہوں اور دوسرے تمام اس نام کے مستحق نہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۹۱، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶)
مرزاقادیانی تو فرماتے ہیں کہ دوسروں کا نام پانا درکنار ان کو اس کا استحقاق بھی نہیں۔
اور سنئے مرزاقادیانی فرماتے ہیں: ’’جب کہ آنحضرتﷺ خاتم الانبیاء تھے اور آپ کے بعد اور کوئی نبی نہیں تھا۔ اس لئے اگر تمام خلفاء کو نبی کے نام سے پکارا جاتا تو امر ختم نبوت مشتبہ ہو جاتا اور اگر ایک فرد کو بھی نبی کے نام سے نہ پکارا جاتا تو عدم مشابہت کا اعتراض باقی رہ جاتا۔ اس لئے حکمت الٰہی نے تقاضا کیا کہ پہلے بہت سے خلفاء کو برعایت ختم نبوت بھیجا جائے اور ان کا نام نبی نہ رکھا جائے اور یہ مرتبہ ان کو نہ دیا جائے۔ تاختم نبوت پر یہ نشان ہو۔ پھر آخری خلیفہ یعنی مسیح موعود کو نبی کے نام سے پکارا جائے۔ تاخلافت کے امر میں دونوں سلسلوں کی مشابہت ہو جائے۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۴۳، خزائن ج۲۰ ص۴۵)
بقول لاہوری جماعت کہ: ’’مرزاقادیانی کو لغوی نبی کا نام دیا گیا تو مرزاقادیانی جواب دیتے کہ اور کسی خلیفہ یا بزرگ کو لغوی معنی سے بھی نبی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ کیونکہ امر ختم نبوت مشتبہ ہوتا ہے تو معلوم ہوا کہ لغوی بروزی ظلی نبی ہر طرح ممنوع ہے۔‘‘
مرزاقادیانی اپنی ذات کے علاوہ فرماتے ہیں کہ: ’’یہ الفاظ ختم نبوت کو مشتبہ کرتے ہیں۔‘‘ اب لاہوریوں کی خوشی ہے جسے چاہیں ظلی نبی، لغوی نبی بنا کر ختم نبوت کو مشتبہ کریں۔ بات بالکل صاف ہے نبی ایک ایسا لفظ ہے جس کو قرآن کریم نے لغت سے لے کر اصطلاحی طور پر ایک معنی کے لئے خاص کر دیا ہے۔ اصطلاحی امر میں لغت کی طرف رجوع کرنا حماقت ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی بھی ہماری تائید کرتے ہیں۔ ملاحظہ ہو فرماتے ہیں: ’’دراصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم نے بعض الفاظ لغت سے لے کر اصطلاحی طور پر ایک معنی کے لئے خاص کر دئیے ہیں۔ جیسے