’’یاآدم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘ جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ ص۴۹۶ میں درج ہے۔ اس میں جو جنت کا لفظ ہے۔ اس میں یہ ایک لطیف اشارہ ہے کہ وہ لڑکی کہ جو میرے ساتھ پیدا ہوئی اس کا نام جنت تھا اور یہ لڑکی صرف سات ماہ تک زندہ رہ کر فوت ہوگئی تھی۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵۶،۱۵۷، خزائن ج۱۵ ص۴۷۹)
نمبر:۴…مریم سے عیسیٰ
’’اس مریم (مرزاقادیانی) میں خداتعالیٰ کی طرف سے روح پھونکی گئی اور روح پھونکنے کے بعد اس مریم سے عیسیٰ پیدا ہوگیا… کیونکہ ایک زمانہ میرے پر صرف مریمی حالت کا گذرا اور پھر جب وہ مریمی حالت خداتعالیٰ کو پسند آگئی تو پھر مجھ میں اس کی طرف سے ایک روح پھونکی گئی۔ اس روح پھونکنے کے بعد میں مریمی حالت سے ترقی کر کے عیسیٰ بن گیا۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۸۹، خزائن ج۲۱ ص۳۶۱)
نمبر:۵… خدا سے نہانی تعلق
’’اور درحقیقت میرے اور میرے خدا کے درمیان ایسے باریک راز ہیں جن کو دنیا نہیں جانتی اور مجھے خدا سے ایک نہانی تعلق ہے جو قابل بیان نہیں۔‘‘
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۶۳، خزائن ج۲۱ ص۸۱)
نمبر:۶… رجولیت کی طاقت
’’حضرت مسیح موعود نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا۔ سمجھنے والے کے لئے اشارہ کافی ہے۔‘‘ (اسلامی قربانی ص۱۲، ٹریکٹ نمبر۳۴)
نمبر:۷… دس ماہ حالت حمل
’’مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور آخر کئی مہینہ کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ دردزہ تنہ کھجور کی طرف لے آئی۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷،۴۸، خزائن ج۱۹ ص۵۰،۵۱)
نمبر:۸… حیض سے بچہ
’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پالیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ مگر خداتعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھائے گا جو متواتر ہوں گے اور تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ بن گیا ہے۔ ایسا بچہ جو بمنزل اطفال اﷲ ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۸)