انسان مفعول بہ ہو تو ہمیشہ اس جگہ توفی کے معنی مارنے اور روح قبض کرنے کے آتے ہیں۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۴۵، خزائن ج۱۷ ص۱۶۲)
کوئی صاحب علم قادیانی یا لاہوری مرزائی یہ نہیں دیکھا سکتا کہ علم نحو میں یہ قاعدہ کہاں لکھا ہے؟۔ مرزاقادیانی کا یہ سیاہ جھوٹ ہے۔
جھوٹ نمبر:۹۶… ایک مرتبہ آنحضرتﷺ سے دوسرے ملکوں کے انبیاء کی نسبت سوال کیاگیا تو آپ نے یہی فرمایا کہ ہر ایک ملک میں خدا کے نبی گزرے ہیں اور فرمایا کہ ’’کان فی الہند نبیاً اسود اللون اسمہ کاہنا‘‘ کہ ہند میں ایک نبی گزرا ہے جو سیاہ رنگ کا تھا اور نام اس کا کاہن تھا۔ یعنی کنہیا جس کو کرشن کہتے ہیں۔‘‘ (ضمیمہ چشمہ معرفت ص۱۰، خزائن ج۲۳ ص۳۸۲)
یہ امام الانبیاء خاتم الانبیاء نبی کریمﷺ پر خالص افتراء ہے۔ ایسی کوئی حدیث نبوی نہیں ہے اگر ہو تو پیش کرو۔ ورنہ توبہ کر لو۔ مرزاقادیانی کے پیچھے لگنے سے کیا فائدہ۔ ایسے جھوٹ بولنے والے سے کنارہ پکڑلو۔ نجات پا جاؤ گے۔
جھوٹ نمبر:۹۷… ’’بنی اسرائیل میں اگرچہ بہت سے نبی آئے۔ مگر ان کی نبوت موسیٰ کی پیروی کا نتیجہ نہ تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیروی کا اس میں ایک ذرہ کچھ دخل نہ تھا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۷ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰)
دیکھئے حضرات! کس زور سے ثابت کر رہا ہے کہ اگلے نبیوں کی نبوت موسیٰ علیہ السلام کی پیروی کا نتیجہ نہ تھا۔ حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ دروغ گورا حافظہ نہ باشد (الحکم مورخہ ۲۴؍نومبر ۱۹۰۲ء ص۵) پر لکھتے ہیں کہ: ’’حضرت موسیٰ کی اتباع سے ان کی امت میں ہزاروں نبی آئے۔‘‘
جھوٹ نمبر:۹۸… ’’صاحب نبوت تامہ ہر گز امتی نہیں ہوسکتا اور جو شخص کامل طور پر رسول اﷲ کہلاتا ہے اس کا کامل طور پر دوسرے نبی کا امتی اور مطیع ہو جانا نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کی رو سے بالکل ممتنع ہے۔ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے: ’’وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اﷲ‘‘
(ازالہ اوہام حصہ دوم ص۵۶۹، خزائن ج۳ ص۴۰۷)
مرزاقادیانی کا جھوٹا ہونا ان کے اپنے فرزند کی زبان سے سنو: ’’بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ ایک نبی دوسرے نبی کا متبع نہیں ہوسکتا اور اس کی دلیل یہ ہے ’’وما ارسلنا من رسول الیٰ آخرہ‘‘ لیکن یہ سب قلت تدبر ہے۔‘‘ (حقیقت النبوۃ ص۱۵۵)
مدینہ کی طرف سے مکہ تک ریل کی سواری
جھوٹ نمبر:۹۹… مرزاقادیانی مولانا محمد حسین بٹالویؒ کو طعنہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ: