مرزاقادیانی کا دعویٰ کہ میں ایسا نبی ورسول ہوں کہ دنیا کے لئے عذاب لایا
فرماتے ہیں: ’’اور سخت عذاب بغیر نبی قائم ہونے کے آتا ہی نہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف میں اﷲتعالیٰ فرماتا ہے۔ ’’ماکنّا معذبین حتی نبعث رسولاً‘‘ پھر کیا بات ہے کہ ایک طرف تو طاعون ملک کو کھا رہی ہے اور دوسری طرف ہیبت ناک زلزلے پیچھا نہیں چھوڑتے۔ اے غافلو! تلاش کرو۔ شاید تم میں خدا کی طرف سے کوئی نبی قائم ہوگیا ہے۔ ‘‘
(تجلیات الٰہیہ ص۸،۹، خزائن ج ۲۰ ص۴۰۰،۴۰۱)
مرزاقادیانی نے قرآنی فیصلہ پیش کر کے فرمادیا ہے کہ بغیر نبی ہرگز عذاب نہیں آسکتا۔ اگر میں نبی نہ تھا تو عذاب کیوں آیا۔ مرزاقادیانی نے اپنی نبوت پر زبردست دلیل پیش کی ہے اور سنئے! فرماتے ہیں: ’’اس وحی مقدس میں خدائے ذوالجلال نے میرا نام نذیر رکھا جو اصطلاح قرآنی میں اس کو کہتے ہیں جس کے ساتھ عذاب بھی آوے۔‘‘ (نزول المسیح ص۲۱، خزائن ج۱۸ ص۳۹۹)
یہ عبارت بتلاتی ہے کہ نذیر قرآن کی اصطلاح میں اس نبی کو کہتے ہیں جو عذاب لاوے تو آپ نذیر نبی ہوئے اور قرآن کی اصطلاح میں نبی ہوئے نہ لغوی نبی۔
اور سنئے! فرماتے ہیں: ’’اور ظاہر ہے کہ نذیر کا کفظ اسی مرسل کے لئے خداتعالیٰ استعمال کرتا ہے جس کی تائید میں مقدر ہوتا ہے کہ اس کے منکروں پر کوئی عذاب نازل ہو گا۔ کیونکہ نذیر ڈرانے والے کو کہتے ہیں اور وہی ڈرانے والا نبی کہلاتا ہے۔ جس کے وقت میں کوئی عذاب نازل ہوتا ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۵۲، خزائن ج۲۲ ص۴۸۶)
اس عبارت سے ثابت ہے کہ نذیر ڈرانے والے نبی کو کہتے ہیں۔ غیرنبی کو نذیر نبی قرآنی اصطلاح میں کہیں نہیں کہا، اور سنئے! فرماتے ہیں: ’’وما کنا معذبین حتیٰ نبعث رسولاً‘‘ خداتعالیٰ دنیا میں عذاب نازل نہیں کرتا۔جب تک پہلے اس سے رسول نہیں بھیجتا۔ یہ ہی سنت اﷲ ہے اور ظاہر ہے کہ یورپ اور امریکہ میں کوئی رسول نہیں پیدا ہوا۔ پس ان پرجو عذاب نازل ہوا صرف میرے دعوے کے بعد ہوا۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۵۳، خزائن ج۲۲ ص۴۸۷)
مرزاقادیانی بتلاتے ہیں کہ: ’’سنت اﷲ یہ ہے کہ جب تک کوئی نبی یا رسول نہ آوے عذاب اس کے منکروں پر ہرگز نہیں آسکتا اور یورپ اور امریکہ میں کوئی نبی ورسول پیدا نہیں ہوا جب میں نے نبی ورسول ہونے کا دعویٰ کیا تو میرے دعویٰ کے بعد میرے منکروں پر عذاب نازل ہوا۔‘‘ اس عبارت میں بھی لفظ دعویٰ موجود ہے۔ گویا آپ کو نبی ورسول ہونے کا دعویٰ تھا، اور سنئے! فرماتے ہیں: ’’وما کنا معذبین حتیٰ نبعث رسولاً سے صاف ظاہر ہے کہ اس قسم کے قہری عذاب