جب تک تم بوتلیں برانڈی کی نہ لے لو لاہور سے روانہ نہ ہونا۔ میں سمجھ گیا کہ اب میرے لئے لانا لازمی ہے۔ میں نے پلومر کی دکان سے دو بوتلیں خرید کر لادیں۔ (جواب خادم)‘‘
(اخبار الحکم قادیان ج۳۹ نمبر۲۵، مورخہ ۷؍نومبر ۱۹۳۶ئ)
ٹانک وائن
ٹانک وائن جو بہت ہی نفیس ولایتی شراب ہے مرزاقادیانی نے اپنی اشیاء خوردنی کے ساتھ میاں یار محمد صاحب کے ذریعہ لاہور سے منگوائی۔ (اخبار الحکم قادیان، مذکورہ بالا)
خطوط بنام غلام ص۵، مجموعہ مکتوبات مرزاغلام احمد قادیانی بنام حکیم محمد حسین قریشی صاحب قادیانی… رفیق الصحت لاہور۔
ٹانک وائن کا فتویٰ
پس ان حالات میں اگر مسیح موعود برانڈی اور رم کا استعمال بھی اپنے مریضوں سے کرواتے یا خود بھی مرض کی حالت میں کر لیتے ہوں تو وہ خلاف شریعت نہ تھا۔ چہ جائیکہ ٹانک وائن ایک دوا ہے۔ اگر اپنے خاندان کے کسی ممبر یا دوست کے لئے جو کسی لمبے مرض سے اٹھا ہو اور کمزور ہو یا بالفرض محال خود اپنے لئے بھی منگوائی ہو اور استعمال بھی کی ہو تو اس میں کیا حرج ہوگیا۔ آپ کو ضعف کے دورے ایسے شدید پڑتے تھے کہ ہاتھ پاؤں سرد ہو جاتے تھے۔ نبض ڈوب جاتی تھی۔ میں نے خود ایسی حالت میں آپ کو دیکھا ہے۔ نبض کا پتا نہیں ملتا تھا تو اطباء یا ڈاکٹروں کے مشورے سے آپ نے ٹانک وائن کا استعمال اندریں حالات میں کیا ہو تو عین مطابق شریعت ہے۔ (ڈاکٹر بشارت احمد قادیانی فریق لاہوری مندرجہ اخبار پیغام صلح ج۲۳ ص۱۵، مورخہ ۴؍مارچ ۱۹۳۵ئ)
ناظرین! مندرجہ بالا عبارات کو ذہن میں رکھیں اور غور فرمائیں کہ شراب کے سلسلے میں قادیانیوں کے مؤقف میں کہاں تک درستی ہے اور وہ کہاں تک اسلام کے احکام کے مطابق ہے؟۔
حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے اور ہر خمر (شراب) حرام ہے۔‘‘ (مسلم)
اﷲکے آخری نبی حضرت محمدﷺ نے فرمایا: ’’شراب دوا نہیں بیماری ہے۔‘‘ اﷲ کے نبیﷺ نے شراب کے سلسلے میں دس آدمیوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (۱)شراب نچوڑنے والا۔ (۲)نچڑوانے والا۔ (۳)پینے والا۔ (۴)اٹھانے والا۔ (۵)وہ جس کے لئے اٹھا کر لے جائی جائے۔ (۶)پلانے والا۔ (۷)فروخت کرنے والا۔ (۸)اس کی قیمت کھا جانے والا۔ (۹)خریدنے والا۔ (۱۰)اور جس کے لئے خریدی جائے۔