۵… اس دن دنیا کی سب نعمتوں کی بابت بازپرس ہوگی۔
خدا تعالیٰ نے حق ظاہر کردیا۔ دیکھو مدعی بھول گیا اورہارگیا
رسالہ(فتح مسیح ص۳۱،خزائن ج۹ص۴۲۳)میں مرزا قادیانی تحریر کرتاہے:’’ہم مسلمان لوگ اس بات پرایمان رکھتے ہیں کہ بہشت جو جسم اورروح کے لئے دارالجزاء ہے۔ وہ ایک ادھورا اور ناقص دارالجزا نہیں۔ بلکہ اس میں جسم اور جان دونوں کو اپنی اپنی حالت کے موافق جزا ملے گی۔ جیسا کہ جہنم میں اپنی اپنی حالت کے موافق دونوں کو سزا دی جائے گی اور اس کی اصل تفصیلات ہم خدا کے حوالے کرتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ جزا سزا جسمانی روحانی دونوں طور پر ہوگی اور یہ عقیدہ ہے جو عقل اور انصاف کے موافق ہے۔‘‘
ف … اہل انصاف اس تحریر میں غور کریں کہ وہی مرزا قادیانی لکھتے ہیں۔
۱… ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ بہشت جو جسم اور روح کے لئے دارالجزاء ہے۔
۲… اور ایمان رکھتے ہیں کہ جزا سزا جسمانی روحانی دونوں طور پر ہوگی۔
۳… یہ عقیدہ عقل اور انصاف کے موافق ہے اور دیکھو وہی مرزا قادیانی (ازالہ اوہام ص۳۵۰، خزائن ج۳ص۲۷۹) میں تحریر کرتے ہیں:’’ایسا خیال تو سراسر جسمانی اور یہودیت کی سرشت سے نکلا ہے‘‘ اور وہی مرزا قادیانی (ازالہ اوہام ص۳۶۵،خزائن ج۳ص۲۸۷)میں لکھتے ہیں:’’ روحانی طور پر بہشتی لوگ میدان حساب میں بھی ہوںگے اوربہشت میں بھی ہوںگے۔‘‘
افسوس اور صد حیف ہے ایسے اعتقاد اور ایسی تحریر پر کہ دعویٰ تو یہ ہوکہ میں امام الزمان ہوں اور مجدد ہوں اور مہدی ہوں اورمسیح موعود ہوں اور زندہ علی ہوں اور تحریر ایسی ’’لعنۃ اﷲ علی الکاذبین‘‘خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے تمام اہل اسلام کو اس کے شر سے بچاوے اور ہدایت راہ راست کی عنایت فرماوے۔ آمین۔
تیرھواں باب … حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے اوصاف میں۔حصہ اوّل
’’واتینا عیسیٰ ابن مریم للبینّت وایدّناہ بروح القدس‘‘ {اور دیئے ہم نے عیسیٰ بیٹے مریم کو معجزے ظاہر کرنے اور قوت دی ہم نے اس کو ساتھ روح پاک کے یعنی جبرائیل کے۔}
’’اذقالت الملئکۃ یمریم ان اﷲ یبشرک بکلمۃ منہ اسمہ المسیح