مبارک دکھا کر اس کی صحبت سے مستفاد کرکے صحابہ کرام کے گروہ میں شامل کردیا۔‘‘
(تقریر مفتی اعظم قادیانی جماعت مولوی سرور شاہ مندرجہ الفضل ۲۷؍دسمبر ۱۹۱۴ء ص۷)
اصول احمدیت
۶… ’’خدائے تعالیٰ اپنی پاک وحی میں مسیح موعود(مرزا قادیانی) کو محمد رسول اﷲ کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود کا آنا بعینہ محمد رسول اﷲ کا دوبارہ آنا ہے۔ حضرت مسیح موعود کو عین محمد ماننے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے اور یہی وہ بات ہے جو احمدیت کی اصل اصول کہی جا سکتی ہے۔‘‘ (الفضل ۱۷؍اگست ۱۹۱۵ء ص۷)
مرزا قادیانی کا انکار کفر ہے
۷… ’’اگر نبی کا انکار کفر ہے۔ تو مسیح موعود(مرزا قادیانی) کا انکار بھی کفر ہونا چاہئے اور اگر مسیح موعود کا منکر کافر نہیں تو نبی کریمﷺ کا منکر بھی کافر نہیں۔ کیونکہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ پہلی بعثت میں آپ کا انکار کفر ہو۔ مگر دوسری بعثت میں جس میں بقول حضرت مسیح موعود آنحضرت ﷺ کی روحانیت اقوی اوراکمل اور اشد ہے۔آپ کا انکار کفر نہ ہو۔‘‘ (کلمۃ الفصل ص۸۳)
قادیان میں محمد
۸… ’’قادیان میں اﷲ تعالیٰ نے پھر محمدﷺ کو اتارا ہے۔‘‘ (کلمۃ الفصل ص۲۰)
سید الانبیاء سے ہر شخص بڑھ سکتاہے
۹… ابن کذاب مرزا محمود کا باغیانہ اعلان…’’اگر کوئی شخص مجھ سے پوچھے کہ کیا محمدﷺ سے بھی کوئی شخص بڑا درجہ حاصل کر سکتا ہے۔ تو میںکہا کرتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نے اس مقام کا دروازہ بھی بند نہیں کیا۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر محمد ﷺ سے کوئی شخص بڑھنا چاہے تو بڑھ سکتاہے۔‘‘
(خطبہ مرزا محمود مندرجہ الفضل ۱۶؍جون ۱۹۴۴ء ص۸)
ایک کو بڑھانے میں کوئی خوبی نہیں
۱۰… ’’یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا۱؎ ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پا سکتا ہے۔
۱؎ دیکھو اس باغی رسالت ؐ مرزا محمود کے قول باطل میں فی البداہیت استمرار موجود ہے۔ یعنی شروع ہی سے میرا یہی شیطانی عقیدہ ہے اور میں یہ برملا کہتارہتاہوں۔