مجھ پرظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچتی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا،وہ مسلمان نہیںہے۔‘‘
(فتاویٰ احمدیہ ص۲۷۹)’’جو پیغمبر خداﷺ کو نہ مانے وہ کافر ہے۔ مگر جو مہدی اور مسیح کو نہ مانے اس کا بھی سلب ایمان ہو جاتا ہے۔ انجام ایک ہی ہے…(ص۲۸۰)…میرا انکار میرا انکار نہیں، بلکہ خداتعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کاانکارہے۔‘‘
مرزا قادیانی کے غلط حوالہ جات او ر تحریفات
حصہ اوّل جھوٹے پرفتویٰ مرزا
۱… (چشمہ معرفت ص۲۲۲، خزائن ج۲۳ص۲۳۱)’’اگر کوئی شخص ایک بات میں جھوٹا ثابت ہو جائے توپھر اس کی کسی بات کا اعتبار نہیں رہتا۔‘‘
۲… (آریہ دھرم ص۴۲، خزائن ج۱۰ص۴۸)’’میرے نزدیک جھوٹا ثابت ہونے کی ذلت ہزاروں موتوں سے بدترہے۔‘‘
۳… (آریہ دھرم ص۱۱، خزائن ج۱۰ص۱۳)’’غلط بیانی اور بہتان طرازی راست بازوںکا کام نہیں، بلکہ نہایت شریر اوربدذات آدمیوں کا کام ہے۔‘‘
۴… (تحفہ گولڑوی کا ضمیمہ حاشیہ ص۱۹، خزائن ج۱۷ص۵۶ حاشیہ، (اربعین نمبر۳ص۲۰حاشیہ،خزائن ج۱۷ ص۴۰۷)’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں۔‘‘
۵… (انجام آتھم کا ضمیمہ ص۵۹، خزائن ج۱۱ ص۳۴۳)’’تکلف سے جھوٹ بولنا گو ہ کھانا ہے۔‘‘
۶… (اربعین نمبر۳ص۱۷،خزائن ج۱۷ص۴۰۰)’’میں ایسی زندگی پر لعنت بھیجتاہوں جو جھوٹ اور افتراء کے ساتھ ہو۔‘‘
۷… (ملفوظات احمدیہ ص۱۸۱)’’جھوٹ جو اس پاخانہ سے بھی بڑھ کر بدبو رکھتا ہے۔‘‘
حصہ دوم
اب مرزا کے افترء آت اور تحریفات ملاحظہ ہوں۔
۱… (حقیقت الوحی ص۳۹۰، خزائن ج۲۲ص۴۰۶)’’مجدد صاحب سرہندیؒ نے اپنی مکتوبات میں لکھا ہے…جس شخص کو بکثرت اس مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف کیا جائے اور بکثرت امور غیبیہ اس پرظاہر کئے جائیں، وہ نبی کہلاتا ہے۔‘‘
یہ بالکل جھوٹ ہے اور عمداً غلط بیانی کی گئی ہے۔ کیونکہ اس میں ’’نبی‘‘ کا لفظ نہیں، بلکہ