ظلی اوربروزی نبی
جیسے کہ میں پہلے ثابت کر چکا ہوں کہ ظلی نبی اور بروزی نبی باقرار مرزا محدث و مجدد ہی ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ کوئی فوقیت نہیں رکھتا۔ بلکہ میں مرزاقادیانی کے اقرار سے ثابت کرتا ہوںکہ کوئی ظلی چیز اصل کی طرح حقیقی نہیں ہوا کرتی۔ مثلاً بقول مرزا قادیانی آنحضرتﷺ ظلی خدا ہوکر صحیح ا ور حقیقی اور سچے اور واقعی خدا بن جائیں گے یا محمود قادیانی کے باپ مرزا قادیانی کے اقرار سے خلفاء آنحضرتﷺکے ظل ہوتے ہیں اورصحابہ میں بھی حضرت عمرؓ آنحضرتﷺ کے ظل ہیں تو کیا خلفاء اور حضرت عمرؓ بھی ظلی نبی ہوکر واقعی اور سچے اور صحیح اورحقیقی نبی قرار پائیںگے۔ اس کا جواب یقینا نفی میںہوگا۔ تومرزا قادیانی بزعم خود اگر ظلی نبی خاکم بدہن ثابت بھی ہو جائے تو پھر بھی وہ سچا اورحقیقی اورواقعی اورصحیح نبی نہیں ہوگا۔ بلکہ محض نقلی اور مجازی نبی ہی ہوگا۔ اب مرزا قادیانی کا اقرار کہ آنحضرتﷺ ظل خدا ہیں او رخلفاء اور حضرت عمرؓ آنحضرتﷺکے ظل ہیں۔
ذیل میں ملاحظہ ہو۔(سرمہ چشم آریہ ص۲۲۴حاشیہ، خزائن ج۲ص۲۷۲)’’نقطۂ محمدیہ… ایسا ہی ظلی الوہیت ہونے کی وجہ سے مرتبۂ الٰہیہ سے اس کو ایسی مشابہت ہے جیسے آئینہ کے عکس کو اپنی اصل سے ہوتی ہے اور امہات صفات الٰہیہ یعنی حیات، علم، ارادہ، قدرت، سمع، بصر، کلام مع اپنے جمیع فروع کے اتم اور اکمل طور پراس میں(آنحضرتﷺ، مؤلف) انعکاس پذیر ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۳۵، خزائن ج۱۴ص۲۶۴)’’حضرت عمرؓ کا وجود ظلی طورپر گویا آنحضرتﷺ کو وجود ہی تھا۔‘‘
(شہادت القرآن ص۵۷، خزائن ج۶ص۳۵۳)’’خلیفہ درحقیقت رسول کا ظل ہوتا ہے۔‘‘ کیا اب کسی محمودی قادیانی کی ہمت ہے کہ وہ کہہ دے کہ آنحضرتﷺ خدا ہیں اور حضرت عمرؓ اور خلفاء نبی اور رسول ہیں۔ نعوذ باﷲ۔
محمود قادیانی کی دوسری بات
’’کہ مرزاغلام احمد قادیانی کو پہلے نبی کی تعریف معلوم نہ تھی اور وہ غلط تعریف سمجھتا رہا اسی بناء پر وہ اپنی نبوت سے انکار کرتا رہا اور ختم نبوت کا قائل رہا اور بعد میں اس کو نبی کی صحیح تعریف معلوم ہوئی جو اس میں پائی جاتی تھی۔ تو دعویٰ نبوت کردیا اور ختم نبوت کا انکار کر دیا او ر سمجھ لیا کہ نبی دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک تشریعی اور دوسرا غیر تشریعی اور وہ خود غیر تشریعی نبی تھا اور پہلے اس کا خیال عوام کی اتباع میں یہ تھا کہ نبی صرف تشریعی ہوتا ہے اور غیر تشریعی نبی نہیںہوتا۔ نیز نبی وہی ہوتا ہے جس کو براہ راست نبوت حاصل ہو۔ بعد میں یہ سمجھاکہ آنحضرتﷺ کی اتباع کرکے آپ کے واسطہ سے بھی