نہیں، جائز نہیں، جائز نہیں۔‘‘ (انوارخلافت ص۸۹، مصنف ابن کذاب مرزا بشیر الدین محمود)
نماز جنازہ مت پڑھو
۴… ’’غیر احمدی کے بچے کا بھی جنازہ مت پڑھو۔ پس غیر احمدی کا بچہ بھی غیر احمدی ہی ہوا۔ اس لئے اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھناچاہئے۔‘‘ (انوار خلافت ص۹۳)
مقام حج اور اصل غرض
۵… ’’ہمارا جلسہ بھی حج کی طرح ہے۔ حج خداتعالیٰ نے مومنوں کی ترقی کے لئے مقرر کیا تھا۔ آج احمدیوں کے لئے دینی لحاظ سے تو حج مفید ہے۔ مگر اس سے جو اصل غرض یعنی قوم کی ترقی تھی۔ وہ انہیں حاصل نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ حج کا مقام ایسے لوگوں کے قبضہ میں ہے۔ جو احمدیوں کو قتل کر دینا بھی جائز۱؎ سمجھتے ہیں۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے قادیان کو اس کام(حج) کے لئے مقرر کیا ہے۔‘‘ (برکات خافت ص۵،از مرزامحمود)
ایک احمدی اور دس ہزار مسلمان
۶… ’’ایک احمدی لڑکی کا مرتد(یعنی مسلمان)ہوجانا دس ہزار غیر احمدی لڑکیوں کے احمدی ہونے سے برا ہے۔‘‘ (بیان مرزا محمود الفضل ۱۹؍اپریل ۱۹۴۹ئ)
ہر بات میں اختلاف
۷… ’’حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے ان مسلمانوں کا اسلام اور ہے اور ہمارا اسلام اور ہے اور ان کا خدا اور ہے اور ہمارا اور ہمارا حج اور ہے اوران کا اور، اور اسی طرح ان سے ہر بات میں اختلاف ہے۔‘‘ (بیان مرزامحمود الفضل ۲۱؍اگست ۱۹۱۷ئ)
ہر رسول کا منکر کافر ہے
۸… ’’حضرت مسیح موعود نے اس معروف اسلامی اصول کے ماتحت کہ ہر رسول کا منکر کافر ہوتا ہے۔ اپنے منکروں کو کافر قرار دیا ہے۔ بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ جس شخص پر میرے دعویٰ کے متعلق اتمام حجت نہیں ہوا۔ ایسے شخص کو بھی ہم کافر قرار دیں گے۔‘‘
(کتاب مسئلہ جنازہ کی حقیقت ص۲۲۰، مؤلفہ بشیر احمد بن کذاب)
۱؎ اﷲ تعالیٰ شاہ فیصل کوہدایت دیں کہ وہ اپنے پیشرو کے مطابق قادیانیوں کا داخلہ حرمین شریفین میں بند کردیں۔ کیونکہ قادیانی حج کے لئے نہیں۔ بلکہ جاسوسی کے لئے جاتے ہیں۔