ظنی، غیر یقینی اورغلط بھی ہوسکتا ہے۔
ر… وحی میں بنیادی تصور خارجی کائنات کے متعلق ہوتا ہے۔ لیکن الہام میں صرف واردات قلبی کا عمل دخل ہوتاہے۔
س… آج تک کسی نبی نے یہ اعلان نہیں کیاکہ مجھے الہام ہوا ہے۔ بلکہ وہ ہمیشہ وحی الٰہی کے نزول کی خبر دیتے رہے ہیں۔ (۱۲:۱۰۹،۴:۱۱۷، ۶:۱۰۷،۶:۵۰)
ص… ختم نبوت کے بعد اب کوئی شخص وحی نہیں پا سکتالہٰذا کشف و الہام وغیرہ کے خود ساختہ ذریعے سے خدا سے براہ راست علم پانے کا عقیدہ ختم نبوت کے عقیدے کا برہم زن ہے اور وہ بڑا ہی ظالم ہے۔ جو یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی۔ حالانکہ اس کو وحی کچھ نہیں آئی۔(۶:۹۲)
نبی کے خصائض
۱… ہرنبی صاحب کتاب ہوتا ہے اور بغیر وحی کے کبھی نہیں آیا۔
(۲:۲۱۳، ۳۷:۱۷۷، ۵۷:۲۵، ۲۱:۴۸:۱۳:۳۷)
۲… سابق انبیاء کو کتاب اﷲ کا حصہ ملاتھا۔(۳:۲۳،۷:۳۷)لیکن حضرت محمدﷺ خاتم النّبیین پر الکتاب پوری اتری جو قرآن مجید کی شکل میں ہمارے سامنے ہے اور لوح محفوظ میں موجود ہے۔
۳… ہر نبی اپنی قوم یا معاشرے کی اصلاح اور اختلافات مٹانے کے لئے آیا نہ کہ انتشار پھیلانے کے لئے۔
۴… ہر نبی خدا کی وحی پہنچانے کے لئے آیا نہ کہ اپنا حکم منوانے کے لئے۔
۵… کوئی نبی دین کا بانی نہیںہوتا۔ بلکہ دین کا شارح ہوتاہے۔
۶… نبی کسی فرقے کا بانی نہیں ہوتا۔ بلکہ فرقے مٹانے آتاہے۔
۷… نبی صاحب وحی تو ہوتا ہے صاحب الہام نہیں۔(۲:۱۱۸)
۸… ایک نبی دوسرے نبی کے تابع نہیں ہوتا۔
۹… نبی اپنی بولی میں قوم کو کھل کر احکام و قوانین الٰہی بیان کرتا ہے۔(۱۴:۱۴)
۱۰… نبی شاعر نہیں ہوتا۔ کیونکہ شاعر جذبات کے ماتحت چلتا ہے اور نبی حقائق بیان کرتا ہے۔ (۲۱:۵)