اپنے ناپاک ہاتھ لگائے اور زناکاری کی کمائی کا عطر اس کے سر پرملے…سمجھنے والے سمجھ لیں کہ ایسا انسان کس چال چلن کا آدمی ہو سکتاہے۔‘‘ (حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ص۲۹۱)
سخت بے ادبی
’’یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔ شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۵ حاشیہ،خزائن ج۱۹ص۷۱)
شاہزادئہ کائنات سیدناامام حسین رضی اﷲ عنہ اورمرزا
’’اے قوم شیعہ! اس پر اصرار مت کرو کہ حسین تمہارا منجی ہے۔ کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک (یعنی مرزا) ہے، جو حسین سے بڑھ کر ہے۔‘‘ (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)
کربلائیست سیرہر آنم
صد حسین است درگریبانم
(نزول المسیح ص۹۹،خزائن ج۱۸ص۴۷۷)
ترجمہ… میری ہر گھڑی کی سیر کربلا ہے۔ سینکڑوں حسینؓ میری جیب میں پڑے ہوئے ہیں۔
شتان مابینی و بین حسینکم
فانی اؤید کل آن وانصر
واما حسین فاذکروا دشت کربلا
الی ہذا الایام یبکون فانظروا
(اعجاز احمدی ص۶۹،خزائن ج۱۹ص۱۸۱)
ترجمہ… مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے۔ کیونکہ مجھے تو ہر وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی ہے۔مگر حسین پس تم دشت کربلا کو یاد کر لو۔ آج تک روئے ہو پس دیکھ لو (ان کومعاذ اﷲ) خدا کی مدد نہیں پہنچی اور شہید ہو گئے۔ مجھے ہر وقت مدد مل رہی ہے۔ پس سوچ لو کون افضل ہوا۔‘‘ لعنت اﷲ علی الکاذبین!
انی قتیل الحب لکن حسینکم
قتیل لعدیٰ فالفرق اجلی واظہر
(اعجاز احمدی ص۸۱،خزائن ج۱۹ص۱۹۳)