M!
عرض مرتب
الحمدﷲ وکفٰی وسلام علی سید الرسل وخاتم الانبیائ۰ امابعد!
قارئین کرام! لیجئے محض اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد باون(۵۲) پیش خدمت ہے۔ اس میں کل ۱۴رسائل وکتب جمع ہوئے ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے:
۱… ختم نبوت المعروف ایٹم بم رحمانی برعنق قادیانی:
یہ رسالہ جناب مولوی صوفی سید عبدالرحمن خان گیلانی مجددی کا مرتب کردہ جو ۱۹۴۵ء میں شائع ہوا۔ اڑسٹھ سال بعد دوبارہ یہ اس جلد میں شائع ہورہا ہے۔ سید، گیلانی، مجددی اور خان کا اجتماع مؤلف کے نام میں سمجھ میں نہیں آرہا۔ موصوف مالیر کوٹلہ بھارتی پنجاب کے رہائشی تھے۔ اس پمفلٹ کے علاوہ بھی ان کی کتب ہیں۔
۲… حالات قادیانی خلاف آیات سمانی(۱۹۰۱ئ):
اس کا دوسرا نام۔
غلام احمد قادیانی کے اصلی حالات (۱۹۰۱ئ):
اس کا تیسرا نام۔
مختلف اعتقاد قادیانی (۱۹۰۲ئ):
اس کے ٹائٹل پر یہ دو شعر بھی درج ہیں۔
اگر حق کی تجھے ہے چاہ پیارے
خدا سے ڈر تعصب چھوڑ پیارے
نہ مانے جو حدیث مصطفیٰ کو
اسی کو آگ ہے درگور پیارے
پہلے دو ناموں سے سن تالیف ۱۹۰۱ء نکلتا ہے۔ تیسرے نام ۱۹۰۲ء سن اشاعت ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے مصنف جناب منشی اﷲ دتہ صاحب تھے جو یتیم خانہ ریاست بہاول پور میں ملازم تھے۔ ایک سو بارہ سال بعد اب دوبارہ اس جلدمیں یہ کتاب شائع ہورہی ہے۔
۳… خنجر براہین ختم نبوت برگلوئے قادیانیت:
مولانا سید عبدالسلام قادری باندوی کی مرتب کردہ ہے۔ موصوف جمعیت علماء پاکستان کراچی کے نائب ناظم تھے۔