نہ ہوتے اگر مرسل حق مسیحا
کلام ایسے منہ پر وہ لائے نہ ہوتے
دیکھو (اخبار الحکم نمبر۸ج۵ص۹کالم ۲مورخہ۳؍مارچ ۱۹۰۱ئ)میں مرزا قادیانی لکھتے ہیں:’’ خدائے رحیم قدوس نے مجھے وحی کی ’’انی اناالرحمن دافع الاذی‘‘اور پھر وحی ہوئی ’’انی لا یخاف لدی المرسلون‘‘
ف… اہل انصاف خدا سے ڈر کر مرزا قادیانی کی تحریر بالا مرقومہ میں غور کریں کہ مرزاقادیانی نبوت اوروحی کے کھلے طورپر مدعی ہیں یا نہیں۔ مگر میں امید کرتاہوں کہ حق کے طالبوں کے لئے اس باب کے پڑھنے یا سننے سے ہرگز ہرگز پوشیدہ نہیں رہا ہوگا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبوت اوروحی کے صاف طور مدعی ہیں اور اس کے اکثر مرید اس کو ویسا ہی خیال کرتے ہیں۔
خداوند تعالیٰ تمام اہل اسلام کو ایسے چال باز کے شر سے بچائے۔ دیکھو لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے وہی مرزا قادیانی لکھتے ہیں۔سچ ہے کہ دروغ گو راحافظہ نباشد۔
(فیصلہ آسمانی ص۱۵، خزائن ج۴ ص۳۳۵)میں لکھتے ہیں:’’اے لوگو! مسلمانوں کی ذریت کہلانے والو! دشمن قرآن نہ بنو اورخاتم النّبیین کے بعد وحی نبوت کا سلسلہ جاری نہ کرو اوراس خدا سے شرم کرو جس کے سامنے حاضر کئے جاؤ گے۔‘‘
ف… اب کوئی مرزا قادیانی سے پوچھے کہ اے مرزا جی اب سوائے آپ کے اور کون ہے جو وحی اور نبوت کا سلسلہ جاری کر رہا ہے؟ شاید اور مسلمانوں کے لئے ایسے دعوے کرنے کے لئے خدا سے شرم کرنا چاہئے۔ لیکن آپ کے لئے شرم کرنا درست نہیں ہے۔ واہ صاحب! کیا عمدہ آپ کی یادداشت ہے۔ ایک زبان اور کئے مختلف بیان۔ اپنے قول کی آپ ہی تکذیب کرنا اور لعنت اﷲ علی الکاذبین کا خیال نہ کرنا،افسوس اورحیف ہے ایسی عقل پر۔
چوتھاباب … قرآن کی تعریف میں۔حصہ اول
’’یاایہاالناس قد جاء کم برھان من ربکم وانزلنا الیکم نورا مبینا‘‘ {اے لوگو تحقیق آئی تمہارے پاس دلیل پروردگار تمہارے سے اور اتاری ہم نے طرف تمہاری روشنی ظاہر۔}
’’الحمدﷲ الذی انزل علی عبدہ الکتٰب ولم یجعل لہ عوجا‘‘ {سب تعریف واسطے اﷲ کے ہے جس نے اتاری اوپر بندے اپنے کے کتاب او ر نہیں کی واسطے اس کے کجی۔}