نبی معصوم ہوتا ہے…تصویر کا پہلا رخ
’’نبی کی عصمت ایک اجماعی عقیدہ ہے۔ نبی کے لئے معصوم ہونا ضروری ہے۔‘‘
(سیرت المہدی ص۱۱۵،ج۳ روایت نمبر۶۶۴)
’’ڈاکٹر محمداسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضور(مرزا قادیانی) فرماتے تھے کہ انبیاء کے لئے عصمت ہے۔ وہ ہمیشہ گناہ سے پاک ہوتے ہیں…انبیاء گناہ سے معصوم ہوتے ہیں۔‘‘
تصویر کا دوسرا رخ…مرزا قادیانی معصوم نہیں
اوّل تو مرزا قادیانی کے اعمال و کردار اور اقوال کودیکھیں۔ پھر اس کا اقرار بھی سنیں، کہتے ہیں:’’لیکن افسوس ہے کہ بطالوی صاحب(مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی) نے یہ نہ سمجھا کہ نہ مجھے اور نہ کسی اور انسان کو بعد انبیاء کے معصوم ہونے کا دعویٰ ہے۔‘‘
(کرامات الصادقین ص۵، خزائن ج۷ص۴۷)
مضحکہ خیز الہامات …مرزاقادیانی کو حیض اور بچہ
مرزا قادیانی اپنا الہام بیان کرتے ہیں کہ :’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے اور یا کسی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ اب تجھ میں وہ حیض نہیں بلکہ بچہ ہوگیا ہے جو بمنزلہ اطفال کے ہے۔‘‘ (اربعین نمبر۴ص۱۹،خزائن ج۱۷ص ۴۵۲،تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ص۵۸۱)
مرزا قادیانی کو حمل
مرزا قادیانی لکھتے ہیں:’’میرا نام مریم رکھاگیا اور عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں حاملہ ٹھہرایاگیا۔ آخرکئی ماہ بعد جو دس مہینہ سے زیادہ نہیں، مجھے مریم سے عیسیٰ بنایاگیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۶،۴۷، خزائن ج۱۹ص۵۰)
لطیفہ
یہ عجیب بات ہے کہ خود ہی مریم اور پھر عیسیٰ ابن مریم بن گئے۔ تو اپنے میں سے آپ ہی نکل آئے۔
مرزا قادیانی کے انگریزی الہامات
۱… ’’ایک حرف اور دو لڑکیاں۔‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۵۸۳)
A Word and two girls.
۲… ’’میں تم سے محبت کرتاہوں۔‘‘ (I love you.) (تذکرہ طبع سوم ص۶۳)