۴… ’’مرزا قادیانی کو احتلام بھی ہوتاتھا۔‘‘ (سیرۃ المہدی حصہ سوم ص۷۵۷،روایت نمبر۸۴۳)
۵… ’’حالانکہ احتلام منافی نبوت ہے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ اوّل ص۱۴۳،روایت نمبر۱۵۰، خصائص کبریٰ ج اوّل ص۷۰)
غیر محرم عورتوںسے اختلاط … قادیانی امت کا فتویٰ
۶… ’’چونکہ حضرت قادیانی نبی ہیں۔اس لئے ان کو (موسم سرما کی اندھیری راتوں میں) غیر محرم عورتو ں سے ہاتھ پاؤں دبوانا اور ان سے اختلاط و مس کرنا منع نہیں ہے۔ بلکہ کار ثواب اور موجب رحمت و برکات ہے۔‘‘(الفضل ۲۰؍مارچ ۱۹۲۸ء ص۶ قادیان،دیکھو سیرۃ المہدی حصہ سوم ، روایت نمبر ۷۸۰ ص۷۲۲، الحکم ۱۷؍اپریل ۱۹۰۷ئ)
قادیانی نبوت و خلافت اورامت ایک مقام پر
(رقص وعریانی اور تھیٹر)
۷… ’’مرزا قادیانی آپ کی امت رات کو تھیٹر دیکھا کرتے تھے۔ خلیفہ محمود اور چودھری سر ظفر اﷲ پیرس جاکر بالکل ننگی عورتوں کا ناچ دیکھتے رہے۔ مرزا قادیانی کا فتویٰ ہے تھیٹر وغیرہ ہم نے خود دیکھا ہے اور اس سے معلومات حاصل ہوتے ہیں۔‘‘
(ذکرحبیب ص۱۸ ، الفضل قادیان ج۳۱ نمبر۹۰ ص۵، ۲۸؍جنوری ۱۹۳۴ئ)
شراب نوشی
۸… ’’مرزا قادیانی کا اپنے خاص صحابی مسمی یار محمد کے ہاتھ اپنے لئے لاہور سے شراب منگوانا اورمرزاجی کی شراب نوشی کے متعلق عدالت میں مرزا محمود کا اعتراف…‘‘
(دیکھو خطوط امام بنام غلام ص۵ اور مسٹر کھوسلہ کافیصلہ یعنی مقدمہ بخاری)
زنا کی سزا
۹… ’’قادیانی شریعت میں زناکاری کی سنگین سزا صرف دس جوتے ہیں اور وہ بھی زانیہ ہی اپنے زانی۱؎کو مارے۔‘‘ (قادیانی مذہب کا علمی محاسبہ ص۷۹۹ فصل پندرھویں)
۱؎ چہ خوش یہ زنا کی سزا ہے یا کفش محبوب کی دلفریب حرکات، شریعت قادیان کی حقیقت معوم شد!