قوی بشریہ کی بنائی ہوئی مان لیں اور پھر آپ ہی بڑبڑائیں کہ اب قوی اس چیز کی مثل بنانے سے قاصر اور عاجز ہیں… علاوہ اس کے آج تک کسی انسان نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میرے کلمات اورمصنوعات خدا کے کلمات او ر مصنوعات کی طرح بے مثل و مانند ہیں۔ اگر کوئی نادان مغرور ایسا دعویٰ کرتا تو ہزاروں اس سے بہتر تالیفیں کرنے والے اوراس کے منہ میں ذلت کی خاک بھرنے والے پیدا ہو جاتے۔‘‘
خلاف اس کے اقوال مرزا
(ضرورۃ الامام ص۲۵، خزائن ج۱۳ص۴۹۶)’’خدا نے مجھے چار نشان دیئے ہیں۔ (۱)میں قرآن شریف کے معجزے کے ظل پر عربی بلاغت و فصاحت کا نشان دیا گیاہوں کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کر سکے۔‘‘
ایسے ہی (حقیقت الوحی ص۲۲۴، خزائن ج۲۲ ص۲۳۵، ایام الصلح ص۱۵۸، خزائن ج۱۴ ص۴۰۶، الاستفتاء ص۹ ملحقہ حقیقت الوحی ص، خزائن ج۲۲ ص۶۲۹، ایام الصلح ص۱۷۲، خزائن ج۱۴ ص۴۲۱) نیز ایک آدمی کی عربی کے متعلق (ضرورۃ الامام ص۲۸، خزائن ج۱۳ص۴۹۹)میں لکھتا ہے:’’مگر میں کیا کہوں اور کیا لکھوں۔ معافی مانگ کر کہتا ہوں کہ جس وقت میں نے آپ کے الہامات لکھے ہوئے سنے تھے۔ ان میں بعض جگہ صرفی اور نحوی غلطیاں تھیں۔‘‘
(نزول مسیح ص۵۶، خزائن ج۱۸ص۴۳۴)’’اعجاز نمائی کو انشاء پردازی کے وقت بھی اپنی نسبت دیکھتاہوں کیونکہ جب میں عربی میں یا اردو میں کوئی عبارت لکھتا ہوں۔ تو محسوس کرتا ہوں کہ کوئی اندر سے مجھے تعلیم دے رہا ہے۔‘‘
اب مرزا کی چالیس کے قریب ادبی اغلاط عربی میں ثابت کی جاتی ہیں
۱… (حقیقت الوحی ص۳۶۲، خزائن ج۲۲ص۳۷۵)’’کلام افصحت من لدن رب کریم‘‘
۲،۳… (سراج منیر ص۱۱، خزائن ج۱۲ص۱۳)’’فبشرنی ربی بموتہ فی ستۃ سنۃ ان فی ذلک لاٰیات للطالبین‘‘(حجۃ اﷲ ص۳۹)میںبھی ستۃ ستۃ ہی ہے۔ صحیح لفظ ’’ست سنین‘‘ ہے(اس میں دو اغلاط ہوئیں۔)
۴،۵… (حمامۃ البشریٰ ص۸۱، خزائن ج۷ص۳۰۰)’’وانی واﷲ اومن باﷲ ورسولہ واومن بانہ خاتم النّبیین‘‘صحیح لفظ ’’اؤمن‘‘ ہے۔
۶… (حمامۃ البشریٰ ص۸۳،خزائن ج۷ص۳۰۲)’’فلاتظنن یا اخی انی قلت کلمۃ فیہ