۱۹… (ازالہ اوہام ص۷۲۷ حاشیہ،خزائن ج ۳ص۴۹۰)۱۸۵۷ء کے انقلاب کے علماء کے حق میں لکھتا ہے’’جب ہم ۱۸۵۷ء کی سوانح کو دیکھتے ہیں اور اس زمانہ کے مولویوں کے فتوؤں پر نظر ڈالتے ہیں…ان لوگوں نے چوروں، قزاقوں اور حرامیوں کی طرح اپنی محسن گورنمنٹ پر حملہ کرنا شروع کیا۔‘‘
۲۰… (آئینہ کمالات اسلام ص۲۹۲، خزائن ج۵ ص ایضاً)مولوی محمد حسین بٹالوی کی بابت:’’شیخ صاحب جو شخص متقی اورحلال زادہ ہو تو اول وہ جرأت کرکے اپنے بھائی پر بے تحقیق…الزام نہیں لگاتا۔‘‘
۲۱… (نور الحق ص۱۲۳، خزائن ج۸ص۱۶۳)’’واعلم ان کل من ھو من ولد الحلال ولیس من ذریۃ البغایا ونسل الدجال فیفعل امرامن امرین۔‘‘
ترجمہ… جو حلال زادہ ہے اوربازاری عورتوں اور دجال کی اولاد نہیں، دونوں کاموں میں سے ایک کام تو ضرور کرے گا۔‘‘
۲۲… (آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷،۵۴۸، خزائن ج۵ ص ایضاً)’’کل مسلم…یقبلنی ویصدق دعوتی الاذریۃ البغایا۔‘‘
ترجمہ… ہر ایک مسلمان مجھے مانتا ہے اور میرے دعوے کو سچا مانتا ہے سو اان لوگوں کے جو کنجروں کی اولاد ہیں۔
مرزا کی جھوٹی قسمیں
۱… (ایام الصلح ص۱۴۷، خزائن ج۱۴ص۳۹۴)’’میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرا حال یہی ہے۔ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی شخص سے قرآن، حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے۔‘‘
حالانکہ خود اس نے قرآن و حدیث وغیرہ لوگوں سے پڑھی ہے۔دیکھو (التبلیغ ص۵۴۵، خزائن ج۵ ص ایضاً ملحقہ آئینہ کمالات اسلام)’’لم یتفق لی التوغل فی علم الحدیث والا صول و الفقہ الا کطل من الوبل۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۴۹حاشیہ، خزائن ج۱۳ص۱۸۰)’’میری تعلیم اس طرح یہ ہوئی کہ جب میں چھ سات سال کا تھا۔ایک فارسی خواں معلم میرے لئے نوکر رکھاگیا۔ جنہوں نے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں مجھے پڑھائیں۔‘‘
۲… (تذکرہ ص۱۶۱ طبع سوم)’’مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے۔ ہم نے خود اس سے تیرا عقد باندھ دیا ہے۔ میری باتوں کو کوئی بدلا