چھین لینے کے در پے ہیں۔ تو آپ حضرات کا فرض ہے کہ آپ اس تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اور ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیں۔ انشاء اﷲتعالیٰ! اﷲ اور رسول عربی ﷺ ہمارے ساتھ ہیں۔
تبلیغی نشریات اورمالی مشکلات … ایک مخلصانہ اپیل
برادران ملت!یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کوئی کام دینی ہو یا دنیوی، بغیر باہمی معاونت اورظاہری وسائل و اسباب کے نہیں چل سکتا۔ حتیٰ کہ ایک مقام پر مجسمہ توکل نبوت صادقہ کو بھی بطور قومی خطاب یہ کہنا پڑا: ’’من انصاریٰ الی اﷲ‘‘پھر مجھ ایسا انسان جو فی الحقیقت علمی اور عملی اور ظاہری اورباطنی خامیوں کا ایک مجسمہ ہے۔ اس وادی پر خار میں کیا حقیقت رکھتا ہے۔ لاریب مجھے اپنی تمام تر کمزوری و بے بضاعتی کا کلی اقرار واعتراف ہے۔
برادران محترم! میرا پختہ ارادہ تھا کہ میں کتاب ہذا میں ملت اسلامیہ کے سامنے باغیان نبوت، دشمنان رسالت، غداران ملک و ملت، مردودان ازلی، جواسیس برطانیہ یعنی مرتدین قادیان کی ملکی و ملی نمایاں غداریوں کا ایک مکمل و جامع مرقع پیش کروں اورقادیانی تحریک کے متعلق حیرت انگیز اور عبرت آموز حقائق اور جدید انکشافات منظرعام پرلاؤں۔ مگر افسوس کہ انقلاب ایام کی بدولت مالی مشکلات کی وجہ سے میں اس باب میں بالکل مجبور و بے بس ہو کر رہ گیا۔
اگر بزرگان دین، مخلصین ملت اورتبلیغ اسلام کا جذبہ رکھنے والے حضرات اس مرحلہ میں میرے ساتھ مالی تعاون کریں تویقینا تبلیغ کا کام جاری رکھ سکوں گا۔ علاوہ ازیں تعاون خصوصی کی ایک یہ بھی نتیجہ خیز صورت ہے کہ اس طبع شدہ کتابچہ کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی جائے۔ تعاون و اشاعت ہم خرما وہم ثواب۔
قادیانی امت کے نفاق آمیز، زہرآلود، ارتداد نما اورایمان ربالٹریچر کے اثرات بدکو زائل کرنے کے لئے اس کتاب کی بکثرت اشاعت ہونی چاہئے۔ اس باب میں احباب ملت سے میری مخلصانہ اپیل ہے خصوصاً اہل استطاعت حضرات اس کتاب کو خرید کر عوام ، مسلمان اور قادیانی امت میں مفت تقسیم فرماویں۔
چونکہ موجودہ پرخطر ایام میں قادیانی تحریک کی تردید و مدافعت کے لئے ایسے اسلامی لٹریچر کی نشر واشاعت یقینا ایک تبلیغی جہاد ہے۔ خداوند عالم جذبہ تبلیغ کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
قاری حضرت گل عفی عنہ، خطیب جامع مسجد حق نوازخان بنوں شہر