یجادلونکم بشبھات القران فخذوھم بالسنن فان اصحاب السنن اعلم بکتاب اﷲ‘‘
قریب ہے کہ کچھ لوگ آئیں جو تم سے قرآن عظیم کے مشتبہ کلمات سے جھگڑ یں گے۔ تم انہیں حدیثوں سے پکڑو کہ حدیث والے قرآن کو خوب جانتے ہیں۔لہٰذا مذہب مسلمانان اہل سنت یہ ہے بموجب قرآن پاک ’’اطیعو اﷲ واطیعو الرسول واولی الامر منکم‘‘ {اطاعت کرو اﷲ کی اور اطاعت کرو اس کے رسول کی اور پیشوایان اسلام جو تم میں ہیں۔}
معلوم ہوا کہ اول قرآن پاک پھر حدیث شریف، بعد میں فقہ ہے اور پیشوایان اسلام صحابہ، ائمہ، فقہا، علمائ، صلحاء کے اجماع پر قیاس مجتہدین ہے کوئی مسئلہ اختلافی صورت اختیار کر جائے تو اس کے لئے لائحہ عمل بھی حضور علیہ السلام نے فیصلہ کے لئے تجویز کر دیا ہے:
’’اتبعوا السوادالاعظم فانہ من شذ شذ فی النار (رواہ النسائی و البخاری)‘‘{اتباوع کرو تم جماعت کثیر کی جو ان سے علیحدہ ہوا جہنم میں گیا۔}
’’لا تجتمع امتی علی الضلالۃ ‘‘{میری امت ہرگز گمراہی پر جمع نہ ہوگی۔}
لہٰذا ’’لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ‘‘پڑھ کر خدا اور رسول پر ایمان کے دعویدارو! دیکھو خدا اور رسول کے کلام قرآن پاک اور حدیث میں مسئلہ ختم نبوت کے متعلق کیا لکھا ہے اور حق وباطل کا اندازہ کرو کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے کھلم کھلا قرآن اور حدیث کے خلاف اقدام کرتے ہوئے اس میں تحریف اور تاویل سے کام لیا ہے۔
مرزا غلام احمد کی مکاری
دو چیزوں سے مرزا غلام احمد قادیانی نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ایک تو احمد کے لفظ سے کہ جس نبی احمد نام والے کی خبریں دی گئی ہیں، وہ میں ہوں۔ حالانکہ اس کا نام غلام احمد ہے۔اگر یہی دلیل ہے تو لاتعداد مسلمان غلام احمد بلکہ غلام محمد کے نام کے دنیا میں نظرآئیں گے۔ یہ حضور اکرمﷺ کا اسم شریف ہے اورآپﷺ سے پہلے کسی کا یہ نام نہیں ہوا۔ بخاری اور مسلم کی متفقہ حدیث ہے حضور ﷺ نے فرمایا کہ میرے کئی نام ہیں۔ میں محمد ہوں،میں احمد ہوں، میں ماحی ہوں۔ اﷲ تعالیٰ نے کفر کو میرے ذریعہ محو کردیا۔ میں حاشر ہوں کہ لوگ میرے بعد محشر میں اٹھائے