M
الحمدﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علی من لانبی بعدہ
وجہ تالیف
چونکہ مرزائیوں کا گمرا ہ فرقہ اپنے باطل مذہب اور گندے عقیدے کی تبلیغ میں سرگرم ہے۔ اس لئے یہ مختصر سا رسالہ آپ کی خدمت میں پیش کیاجارہاہے۔ جس میں مرزا غلام احمد قادیانی کے اعمال و کردار، سب وشتم، سفید و سیاہ جھوٹ، رنگین و مرصع گالیاں وغیرہ خود مرزا قادیانی کی ہی کتابوں سے نقل کرکے اس لئے جمع کی ہیں کہ وہ سادہ لوح انسان جو مرزائیوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر حقیقی مذہب اسلام سے روگرداں ہوکر کافر بننے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کو اس گروہ ضال و مضل کی تمام فریب کاریوں سے آگاہ کیاجائے تاکہ کوئی مسلمان ان کے مکروفریب کے جال میں نہ پھنسے۔ نیز مسیلمہ کذاب ثانی کی حقیقت اور اس کی تہذیب و اخلاق کی تصویر اس طرح عریاں ہوجائے کہ ہر آدمی یہ محسوس کرے کہ ایسا شخص مجدد، مسیح، نبی اور مصلح تو کیا شرافت و انسانیت کا حامل بھی نہیں ہو سکتا اوریہ رسالہ انشاء اﷲ سلیم الطبع اور سعادت مند آدمی کو راہ راست پر لانے کا موجب بنے گا۔ پہلے مرزاقادیانی کی رنگین اور مرصع گالیاں جس سے اس کی کتابیں بھری پڑی ہیں۔ ان سے مشتے از خروار بطور نمونہ بالکل صحیح حوالہ جات سے نقل کرتاہوں۔ ملاحظہ فرمائیں۔
مرزاقادیانی کی تہذیب…تصویر کا پہلارخ
۱… ’’کسی کو گالی مت دو، گو وہ گالی دیتا ہو۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۱، خزائن ج۱۹ص۱۰)
۲… ’’گالی دینا اوربدزبانی طریق شرافت نہیں۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ نمبر۴ص۵، خزائن ج۱۷ص۴۷۱)
۳… ’’گالیاں دینا کمینوں اور سفلوں کا کام ہے۔‘‘ (ست بچن ص۲۱، خزائن ج۱۰ص۱۳۳)
۴…
بدتر ہرایک بد سے وہ ہے جو بدزبان ہے
جس دل میں یہ نجاست بیت الخلاء یہی ہے
(درثمین ص۱۲)