ناظرین ایسی صورت میں اندازہ لگائیں کہ مرزا کس قسم کا تھا۔ شیطان اور دجال وغیرہ سب سے بڑھ گیا۔کیوںنہ مرزا قادیانی اوراس کی جماعت کو اسلام سے خارج سمجھا جائے۔ اس پر بھی کوئی نہ سمجھے تو خدا اس کو سمجھے۔
دجالی نبیوں کے متعلق پیشین گوئی
’’سیکون فی امتی کذابون ثلثون کلھم یزعمون انہ نبی اﷲ وانا خاتم النّبیین لانبی بعدی (رواہ ابوداؤد، ترمذی، عن ثوبان، مشکوٰۃ ص۴۶۵)‘‘
{میری امت میں تیس یا قریب اس کے دجال، کذاب پیدا ہوںگے۔ ہر شخص اس بات کا دعویٰ کرے گا کہ میں خدا کا نبی ہوں۔ حالانکہ میں خاتم النّبیین ہوں۔ سلسلہ نبوت مجھ پر ختم ہوچکا۔ میرے بعد کسی کو نبوت نہ ملے گی۔}
دوسری حدیث ’’حتی یبعث دجّالون کذّابون قریب من ثلثین کلھم یزعم انہ رسول اﷲ (رواہ البخاری و مسلم عن ابوہریرہؓ مشکوٰۃ ص۴۶۵)‘‘
اﷲ تعالیٰ دجال اوردجالی نبیوں سے تمام مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔
وماعلینا الاالبلاغ
اشعار متعلق دلائل ختم نبوت
منطورجب اپنے بندوں کی مولا کو ہدایت ہوتی ہے
اصلاح عقائد کی خاطر تنظیم رسالت ہوتی ہے
تکمیل ہوئی جب مقصد کی اور ہو چکا کامل دین متین
پھر ختم نبوت اور اس کے انعام کی دولت ہوتی ہے
اکملت لکم دینکم بھی اتممت علیکم نعمت بھی
اسلام سے راضی کی بھی سند حضرت کو عنایت ہوتی ہے
قرآن اساس ایمان ہے قرآن کو پڑھ مرد مومن
ماکان محمد سے ہی عیاں ختم ان پہ نبوت ہوتی ہے
اور انی رسول اﷲ بھی ہے قرآن میں ختم نبوت پر
بے شبہ لکل قوم ہاد ایک اور بھی آیت ہوتی ہے
ہے ختم نبوت کی شاہد پھر پہلے پارے کی آیت
جس میں ہے الیک من قبلک ختم ان پہ ہدایت ہوتی ہے