’’فان اظہار الدین علی ادیان اخری لایتحقق الابالبینۃ الکبری و الحجج القاطعۃ العظمی و کثرۃ اھل الصلاح والتقویٰ…وکان اﷲ قد قدر ان دینہ لایظہر بظہور تام علی الادیان کلھا ولا یرزق اکثر القلوب دلائل الحق ولا یعطق تقوی الباطن لا کثر ھا الافی زمان المسیح الموعود والمھدی المعھود واما الازمنۃ التی ھی قبلہ فلا تعم فیہا التقوی ولا الدرایۃ بل یکثر الفسق والغوایۃ …فان ہذا البعث بعث ماراہ الا ولون ولا المرسلون السابقون ولا النبیون اجمعون…وکان ذلک تقدیراً من اﷲ الودود بما سبق منہ ان الغلبۃ التامۃ والصلاح الاکبر الاعم یختص بزمان المسیح الموعود ولذالک استمہل الشیطان الی ہذا الزمان المسعود۔‘‘
۱۶… (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۰، خزائن ج۲۲ص۵۷۸)’’آنحضرتﷺ کو دیکھو کہ جب آپ پر فرشتہ جبرائیل ظاہر ہوا تو آپ نے فی الفور یقین نہ کیا کہ یہ خدا کی طرف سے ہے۔ بلکہ حضرت خدیجہؓ کے پاس ڈرتے ڈرتے آئے اورفرمایا ’’انی خشیت علی نفسی‘‘ یعنی مجھے اپنے نفس کی نسبت بڑا اندیشہ ہوا ہے کہ کوئی شیطانی مکر نہ ہو۔‘‘
(نزول مسیح ص۱۱۴، خزائن ج۱۸ص۴۹۲)’’اس جگہ یہ نکتہ خوب توجہ سے یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جو الہامات ایسے کمزور اور ضعیف الاثر ہوں۔ جو ملہم پرمشتبہ رہتے ہیں کہ خدا کی طرف سے ہیں یا شیطان کی طرف سے وہ درحقیقت شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں یا شیطان کی آمیزش سے اور گمراہ ہے وہ شخص جو ان پربھروسہ کرتا ہے اوربدبخت ہے وہ شخص جو اس خطرناک ابتلاء میں ماخوذ ہے۔ شیطان اس سے بازی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کو ہلاک کر دے۔‘‘
مرزا قادیانی کی صحیح انسانیت پربحث
مرزا صحیح انسان نہیں بوجوہ ذیل
۱… مرزا کا اقرار ہے:
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
(براہین احمدیہ پنجم ص۹۷، خزائن ج۲۱ص۱۲۷)
۲… (ست بچن ص۳۰، خزائن ج۱۰ص۱۴۲)’’کسی سچیار اور عقل مند اور صاف دل انسان کے کلام میں تناقض نہیں ہوتا۔ ہاں اگرکوئی پاگل اور مجنوں یا ایسا منافق ہو کہ خوشامد کے طورپر ہاں میں