۳۳… (البشریٰ ص۹۸،۲، تذکرہ ص۵۵۲، طبع سوم)’’صلوٰۃ العرش الی الفرش‘‘یعنی ’’رحمت الٰہی جو تجھ پر ہے، اس کی کیفیت یہ ہے کہ وہ عرش سے لے کر فرش تک ہے۔‘‘
۳۴… (البشریٰ ص۴۰،۱،و ص۱۰۲،۲، تذکرہ ص۹۶، طبع سوم) ’’تموت واناراض منک‘‘
۳۵… (البشریٰ ص۴۰،۱،و ص۱۰۲،۲، تذکرہ ص۵۹۵، طبع سوم) ’’دوحۃ اسماعیل فاخفہا حتیٰ یخرج‘‘ (اس کی ترکیب کیا ہے اور نیز دوحہ کو پہلے مونث کیا پھر مذکر؟)
۳۶ … (البشریٰ ص۱۲۰، تذکرہ ص۶۷۹، طبع سوم) ’’امانرینک بعض الذی نعدھم نزید عمرک‘‘ (اما کے بعد او نہیں آیا)
۳۷… (البشریٰ ص۴،۲،مکتوبات احمدیہ ص۶۹،۱، تذکرہ ص۱۱۷، طبع سوم)’’ہی پلٹس ان دی ضلع پشاور۔‘‘
۳۸… (البشریٰ ص۲،۲ ،مکتوبات احمدیہ ص۱۱۰،۱، تذکرہ ص۵۷،۵۸، طبع سوم) ’’اصلہاثابت و فرعہا فی السمائ‘‘
۳۹… (اخبار الحکم نمبر۱۱ج۱۰ص۱، تذکرہ ص۶۰۶) ’’رب اخروقت ہذا‘‘(زلزلہ کی طرف اشارہ مذکر ہذا)
۴۰… (سراج منیر ص۱۱،خزائن ج۱۲ص۱۳، حجۃ اﷲ ص۳۹،۷۹جدید)’’ستۃ سنۃ‘‘ (صحیح ست سنین ہے)
۴۱… (الاستفتاء ص۵۴،خزائن ج۲۲ص۶۷۸)’’فالاٰن مسکنکم فلاۃ عورائ،ودشت لیس ہناک المائ‘‘
مرزا قادیانی کی اصلاحی خدمات
پنجاب میں جہاں مرزا مدعی اصلاح ہو کر نمودار ہوا۔ اس میں بہت سی غیر شرعی رسوم موجود تھیں۔ جن کومرزا رد تو کیا کرتا، خود ان میں مبتلا نظر آتا ہے۔ دیکھو:
۱… پنجاب میں عام رواج تھا کہ لوگ اپنی لڑکیوں کا مہربطور فخر بہت زیادہ مقرر کیا کرتے تھے۔ مرزا نے اس میں کیا اصلاح کی؟ ذیل میں درج ہے۔
(سیرۃ المہدی ص۵۳،۲)’’ہماری ہمشیرہ مبارکہ بیگم کا نکاح حضرت صاحب نے نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ کیا تو مہر چھپن ہزار مقرر کیا… ہماری ہمشیرہ امۃ الحفیظ بیگم کانکاح خان محمد عبداﷲ خان صاحب کے ساتھ ۱۵۰۰۰مقرر کیاگیا۔‘‘
۲… عام مذہبی پیشوا مذہبی رنگ میں اپنی رنگ رلیاں منانے کے لئے نا محرم عورتوں سے میل