مسیح زندہ آسمان پر موجود ہیں۔ (براہین احمدیہ ص۴۵۸،۴۶۵، ۴۹۸،۵۰۵جدید، خزائن ج۲۲ ص۳۵)اور کبھی کہتا ہے کہ وہ صلیب پر چڑھ کر مر گئے تھے۔(ص۴۱، ایک عیسائی کے تین سوالوں کا جواب)اور کبھی کہتا ہے کہ و ہ صلیب سے محفوظ رہ کر بعد میں مرے تھے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۱)اور ان کی قبر گلیل میں بتاتا ہے۔ (ازالہ اوہام ص۳۵۳، خزائن ج۳ص۳۵۳) اور کبھی یروشلم میں بتاتا ہے۔ (اتمام الحجہ ص۱۹،۱۸،۲۵جدید، خزائن ج۸ ص۲۹۹ حاشیہ)اور کبھی سری نگر کشمیر میں بتاتا ہے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۱، خزائن ج۲۲ ص۱۰۴)اور ان کی عمر بھی کبھی ایک سو بیس بتاتا ہے۔ (ایام الصلح ص۱۴۳، خزائن ج۱۴ ص۳۸۸)کبھی ایک سو تیس(۱۳۰) کبھی ایک سو پچیس(۱۲۵)۔ دیکھو (مسیح ہندوستان میں ص۵۳، خزائن ج۱۵ ص۵۵، تریاق القلوب ص۴۰۰، خزائن ج۱۵ ص۲۴۴)اور حضرت مسیح…آخر سری نگر میں ایک سو پچیس برس کی عمر میں وفات پائے۔
’’آیۃ وان من اھل الکتاب الالیومنن بہ قبل موتہ‘‘ کی تفسیر میں مرزا نے عجیب عجیب مطلب بیان کئے ہیں۔ (حقیقت الوحی ص۳۴،۱۴۵، خزائن ج۲۲ ص۶۷۲، براہین حصہ پنجم ضمیمہ ص۲۳۰،۲۳۴جدید، خزائن ج۲۱ ص۴۰۹)اور ضمیر بہ کا مرجع آنحضرتﷺ یا عیسیٰ علیہ السلام کو مانا ہے۔ دیکھو (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۲۱،ضمیمہ حصہ پنجم ص۲۳۰، ۱۳۳،۲۳۴ جدید)اور قبل موتہ کا مرجع حضرت عیسیٰ کو بھی تسلیم کیا ہے۔ (ازالہ اوہام ص۳۶۹، خزائن ج۳ ص۲۹۰)میں لکھا ہے کہ یہ معنی صحیح اور ضروری التسلیم ہیں۔ اور (ص۱۰۴۵) میں ہے کہ واﷲ یہ صداقت مجھے خدا سے معلوم ہوئی۔
جبکہ یہ آیت آخری زمانہ کے لئے ہے کہ مسیح موعود پر اہل کتاب ایمان لاویں۔ دیکھو (حقیقت الوحی ص۱۰۴،۱۲۱)اور قبل موتہ کی ضمیر کا مرجع ازرائے الہام حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔
(ازالہ اوہام ص۳۷۹ تا۳۸۵ طبع اول، خزائن ج۳ص۲۹۸ و ص۱۰۴۲، ۱۰۴۸ طبع لاہوری)
براہین احمدیہ اور مرزا کا عقیدہ حیات مسیح علیہ السلام
مرزا کا یہ عقیدہ یعنی حیات مسیح اور صعود مسیح اور نزول مسیح کا تھا۔ کیونکہ یہ تینوں امور آپس میں متلازم ہیں۔ لہٰذا ایک کے ثبوت سے دوسرے کا ثبوت خود بخود ہو جاوے گا۔ (حمامۃ البشریٰ ص۳۲، خزائن ج۷ ص۲۱۶) ’’اماعر فوا ان النزول فرع الصعود‘‘ ایسے ہی مرزا (ازالہ اوہام ص۲۶۳،۲۶۴، خزائن ج۳ ص۲۳۲،۲۳۳) میں کہتا ہے کہ حضرت مسیح کا قبر ﷺ میں دفن ہونا اس امر کی فرع ہے کہ وہ پہلے آسمان سے نازل ہوں۔ لہٰذا یہ تینوں امور آپس میں اصل و فرع متلازمین کا حکم رکھتے ہیں۔ اس کا ثبوت کہ پہلے مرزا حیات ونزول مسیح کا عقیدہ رکھتا تھا۔ دیکھو