چنانچہ مرزا قادیانی نے بڑے بڑے لوگ ایم۔اے، بی ۔اے وغیرہ گمراہ کر لئے۔
۹… ’’اورلوگ ایک دوسرے سے عداوت رکھیں گے۔‘‘ (متی ۲۴،۱۰)
چنانچہ مرز ا قادیانی کے وقت سے سب لوگوں میں دشمنی اور عداوت ہے۔ حتیٰ کہ مرزا قادیانی کے ماننے والے لاہوری اور قادیانی آپس میں عداوت رکھتے ہیں۔دیکھو (النبوۃ فی الاسلام اور حقیقت النبوۃ)
۱۰… ’’اس وقت کوئی اگر تم سے کہے کہ دیکھو مسیح یہاں ہے یا وہاں ہے(یعنی قادیاں ہے) تو یقین نہ کرنا۔ کیونکہ ۱۸۸۲ء میںجھوٹا مسیح آئے گا اور کہے گا کہ وہ میں ہی ہوں۔‘‘
(متی ۲۴،۲۳، لوقا۲۱،۸، متی۲۴،۵)
اﷲ تعالیٰ اور رسول خداﷺ کے ارشادات
۱… ’’ومبشرا برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ (سورہ صف)
اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح نے حواریوں کو فرمایاکہ میں تم کو ایک رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد آئے گا اور نام ان کااحمد ہوگا۔ﷺ
مرزا قادیانی فرماتے ہیں کہ ’’من بعدی‘‘ کا لفظ ظاہر کرتاہے کہ وہ نبی میرے بعد بلا فصل آئے گا۔ یعنی میرے اور ان کے درمیان اورکوئی نبی نہیں ہوگا۔‘‘ (ڈائری ۱۹۰۱ء ص۵)
۲… رسول اﷲﷺ نے فرمایا’’انا بشارۃ عیسیٰ بن مریم‘‘ (مشکوٰۃ)
کہ آیت بالا میں جس نبی کے آنے کی بشارت حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دی ہے۔ اس کا مصداق میں ہوں۔
۳… ’’ومن اظلم ممن افتریٰ علی اﷲ الکذب‘‘ (صف)اوراس سے بڑا ظالم اور کون ہو گا جو کہے گا کہ وہ احمد جس کی بشارت حضرت مسیح نے دی تھی۔ اس کا مصداق مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔
چنانچہ خلیفہ صاحب فرماتے ہیں کہ ’’اسمہ احمد‘‘ کے مصداق محمدﷺ نہیں ہیں۔ کیونکہ ان کا نام احمد نہ تھا۔ بلکہ اس آیت کے مصداق مرزا غلام احمد ہیں۔ جنہوں نے کہا کہ تم احمدی کہلاؤ۔‘‘ (الفضل ۱۸؍اپریل ۱۹۱۴ئ)