یہ منہ اور مسور کی دال
’’یحمدک اﷲ من عرشہ یحمدک اﷲ ویمشی الیک‘‘
(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ص۵۵)
ترجمہ… خدا عرش پر سے(اے مرزا) تیری حمد کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔
معاذ اﷲ خدا کا بیٹا
۱… ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ص۸۹)
ترجمہ… اے مرزا! تو میرے نزدیک میرے بیٹے کی مانند ہے۔
۲… ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ (البشریٰ ج دوم ص۶۵، تذکرہ طبع سوم ص۳۹۹)
ترجمہ… اے مرزا! تو مجھ سے میری اولاد کی مانند ہے۔
معلوم ہوا کہ مرزا جی کا خدا بہت بال بچے دار ہے۔ کیونکہ اولاد ولد کی جمع ہے۔ جس کے معنی بہت سے بیٹے۔ مسلمانوں کا خداتو ’’لم یلد ولم یولد‘‘ ہے۔بیوی بچوں سے پاک ہے۔ خدا مرزا جی کا معاذ اﷲ ایک جزو ہے
۳… ’’انت منی وانامنک‘‘ (دافع البلاء ص۷، خزائن ج۱۸ص۲۲۷)
ترجمہ… تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے۔
لاحول ولاقوۃ
۴… ’’انت من مائنا وہم من فشل‘‘ (اربعین نمبر۳ص۳۴،خزائن ج۱۷ص۴۲۳)
ترجمہ… تو میرے پانی سے ہے اور دوسرے خشکی سے۔
لیجئے! معاملہ پورا
’’میں نے خواب میںدیکھا کہ میں بعینہ اﷲ ہوں۔ میں نے یقین کر لیا کہ میں وہی ہوں اور نہ میرا ارادہ باقی رہا اور نہ خطرہ(میری نفسانی خواہشات بالکل ختم ہو گئیں۔ سراپا خدا بن گیا۔) اسی حال میں میں نے کہا کہ ہم ایک نیا نظام، نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں۔ پس میں نے پہلے آسمان اور زمین اجمالی شکل میں بنائے۔ جن میں کوئی تفریق اور ترتیب نہ تھی۔ پھر میں نے ان میں جدائی کردی اور ترتیب دی اور میں نے اپنے آپ کو اس وقت ایسا پاتاتھا کہ میں ایسا کرنے پر قادرہوں۔ پھر میں نے آسمان دنیا کو پیدا کیا اور کہا ’’انّا زینا السماء الدنیا بمصابیح‘‘(ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے سجایا)(سورہ ملک،پارہ ۲۹) پھرمیں نے کہا ہم انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کریں گے۔ پس میں نے آدم کو بنایا اور ہم نے انسان کو بہترین صورت پرپیدا کیا اور اس طرح میں خالق