تمام مخلوقات سے افضل و اعلیٰ۔ ’’لعنت اﷲ علی الدجالین۔‘‘
سب سے اونچا تخت
’’آسمان سے کئی تخت اترے۔ پر تیرا تخت سب سے اونچا بچھایاگیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۹،خزائن ج۲۲ص۹۲)
علم میں افضل
’’حضرت رسول خداﷺ پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت کاملہ بوجہ موجود نہ ہونے کسی نمونے کے موبمومنکشف نہ ہوئی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳)
معجزات میں افضل
’’نبی کریمﷺ کے معجزات کی تعداد تین ہزار لکھی ہے۔‘‘(تحفہ گولڑویہ ص۴۰، خزائن ج۱۷ ص۱۵۳)’’اپنے معجزات کی تعداد دس لاکھ بتائی ہے۔‘‘(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۵۶، خزائن ج۲۱ ص۷۲، تذکرہ الشہادتیں ص۴۱، خزائن ج۲۰ص۴۳)’’خدانے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں، اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر تقسیم کئے جائیں۔ تو ان کی نبوت بھی ان سے ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۳۱۷، خزائن ج۲۳ص۳۳۲)
محمد پھر اتر آئے ہیں تم میں
اورآگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
غلام احمد کو دیکھے قادیان میں
(اخبار بدر ج۲ص۲۵،مطبع ۱۹۰۶)
سب سے اونچا
’’ان قدمی علی منارۃ ختم علیہ کل رفعۃ‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۲۵، خزائن ج۱۶ ص۷۰)
ترجمہ… میرا قدم اس بلندی پر ہے جہاں کل بلندیاں ختم ہو چکی ہیں۔
سب سے اعلیٰ
’’اتانی لم یوت احد من العالمین‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۷، خزائن ج۲۲ص۱۱۰)
ترجمہ… خدا نے مجھے وہ کچھ بخشا جو مخلوقات میں سے کسی کو نہیں بخشا۔