۱… ’’میں وہی کہتاہوں جو خدا نے میرے منہ میں ڈالا ہے۔‘‘
(پیغام صلح ص۶۳، خزائن ج۲۳ص۴۸۵)
۲… ’’جو لوگ خدا تعالیٰ سے الہام پاتے ہیں۔ وہ بغیر بلائے نہیں بولتے اور بغیر سمجھائے نہیں سمجھتے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۹۸، خزائن ج۳ص۱۹۷)
۳… ’’جب میں عربی یا اردو میں لکھتاہوں تو میں محسوس کرتاہوں کہ کوئی اندر سے مجھے تعلیم دے رہا ہے۔‘‘ (نزول المسیح ص۵۶،خزائن ج۱۸ص۴۳۴)
ان حوالہ جات سے معلوم ہواکہ مرزا قادیانی کی فحش کلامی رنگین و مغلظ گالیاں وغیرہ معاذ اﷲ خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی ہیں۔
صحابہؓ کی توہین
۱… ’’بعض نادان صحابی جن کو درایت سے کوئی حصہ نہ تھا۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ ص۱۲۰، خزائن ج۲۱ص۲۸۵)
۲… ’’ابوہریرہؓ غبی تھا درائیت اچھی نہیں رکھتاتھا۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۱۸، خزائن ج۱۹ص۱۲۷)
امام حسینؓ کی توہین
کہتے ہیں:’’اے شیعہ قوم!اس پر اصرار مت کرو کہ حسین تمہارا منجی ہے۔ کیونکہ میں تم سے سچ کہتاہوں کہ آج تم میں سے ایک ہے جو حسین سے بڑھ کرہے۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۳،خزائن ج۱۸ص۲۳۳)
۲…
کربلا ایست سیر ہر آنم صد حسین است در گریبانم
یعنی کربلاہر وقت میری سیرگاہ ہے اورسو حسین میری گریبان میں ہیں۔
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ص۴۷۷)
انبیاء علیہم السلام کی توہین
لکھتے ہیں کہ:’’بعض گزشتہ انبیاء کے معجزات اور پیش گوئیوں کو ان (مرزا قادیانی) معجزات اور پیش گوئیوں سے کچھ نسبت نہیں۔‘‘ (نزول المسیح ص۸۲، خزائن ج۱۸ ص۴۶۰)
۲… ’’خدا نے مجھے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں۔ اس قدر نشان دکھلائے کہ اگر وہ ہزار نبی پر تقسیم کئے جائیں۔ تو ان کی ان سے نبوت ثابت ہوسکتی