نوجوان عورتوں سے ملتاتھا اور کس طرح ایک بازاری عورت سے عطر ملواتاتھا۔‘‘
(الحکم ۲۱؍فروری ۱۹۰۲)
دیکھا اپنی جھوٹی اور انگریزی نبوت کی اشاعت میں کس قدر جرأت اور بے باکی سے ایک جلیل القدر پیغمبر کی توہین کی ہے ؎
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
عذرلنگ
مرزا قادیانی اوراس کی امت اپنے جرم کی پردہ پوشی کے لئے یہ عذر کرتے ہیں کہ یسوع کی توہین کی ہے عیسیٰ کی نہیں کی۔ کیونکہ عیسیٰ اور یسوع دو آدمی تھے۔
جواب… مرزا قادیانی اور اس کی امت نے یسوع کی توہین کا اقرار کیا ہے۔ اب اس کے بعد عیسیٰ علیہ السلام کی توہین سے انکار کرنا بالکل غلط اور ناقابل تسلیم ہے۔ کیونکہ مرزا قادیانی کے بیانات سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ عیسیٰ، یسوع، مسیح تینوں ایک ہی آدمی کے نام تھے۔ مذکورہ بالا عبارات میں بھی مسیح اور عیسیٰ ابن مریم کی تصریح ہے۔ ان کے علاوہ اور عبارتیں بھی ملاحظہ فرمائیے۔
۱… ’’بائبل اور ہماری حدیث اور اخبار کی کتابوں کی رو سے جن نبیوں کا اسی وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا متصور کیا جاتا ہے۔ وہ دو نبی ہیں۔ ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے۔ دوسرے مسیح ابن مریم جن کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘
(چشمہ مسیحی ص۲۶، خزائن ج۲۱ ص۳۵۶)
۲… ’’تمہارے بھائیوں میں سے موسیٰ کی مانند ایک نبی قائم کیا جائے گا۔ وہ نبی یسوع یعنی عیسیٰ ابن مریم ہے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۱۲۰، خزائن ج۱۷ ص۲۹۹)
۳… ’’یہ اعتقاد رکھناپڑتا ہے کہ جیسا کہ ایک بندہ خدا عیسیٰ نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں۔ تیس برس تک موسیٰ رسول اﷲ کی پیروی کرکے خدا کا مقرب بنا۔‘‘
(چشمہ مسیحی ص۶۷ حاشیہ، خزائن ج۲۰ص۳۸۱)
۴… ’’یسوع مسیح کے چار بھائی او ر دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھے۔ یعنی سب یوسف اور مریم کی اولاد تھی۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶حاشیہ، خزائن ج۱۹ص۱۸)
اس عبارت میں حضرت مریم علیہا السلام کی بھی توہین ہے ۔ کیونکہ قرآن مجید کی تصریح ’’ان مثل عیسیٰ عنداﷲ کمثل ادم‘‘کے ہوتے ہوئے عیسیٰ کا باپ اور حضرت مریم کا