خدا اپنا قانون بھی بدل لیتاہے
’’یہ سچ ہے کہ جیسا خداغیر متبدل ہے۔ اس کی صفات بھی غیر متبدل ہیں۔ اس سے کس کو انکار ہے۔ مگر آج تک اس کے کاموںکی حد بست کس نے کی ہے اور کون کہہ سکتا ہے کہ وہ اس کی عمیق درعمیق اور بے حد قدرتوں کی انتہاء تک پہنچ گیا ہے۔ بلکہ اس کی قدرتیں غیر محدود ہیں اور اس کے عجائب کام ناپید کنار ہیں اور اپنے خاص بندوں کے لئے اپنا قانون بھی بدل لیتاہے۔ مگر وہ بدلنا بھی اس کے قانون میں داخل ہے۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۹۶، خزائن ج۲۳ص۱۰۴)
داڑھی والی عورت
۱۱… ’’۶؍جنوری۱۸۹۲ء کے رسالہ نیچر میں لکھا ہے کہ گھوڑے کے عیال ۱۲ فٹ اور دم ۱۰ فٹ پائے گئے۔ایک عورت اوونس کی داڑھی کے بال ساڑھے آٹھ فٹ ناپے گئے۔‘‘
(صداقت مریمیہ ص۹۹)
ایک عورت کی کمر تک ڈارھی
۱۲… ’’ٹوریسٹرن کے ہسپتال میںایک عورت فوت ہوئی جس کی گھنی داڑھی اور مضبوط مونچھیں تھیں۔‘‘ (صداقت مریمۃ ص۹۸)
۱۳… ’’بھیرہ میں۳۰؍اکتوبر کو ایک عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوا ہے۔ جس کے منہ پرپیدا ہوتے ہی داڑھی تھی۔‘‘ (الفضل ۶؍نومبر ۱۹۲۸ئ)
۱۴… ’’اخبارسیاست مورخہ ۱۷؍اپریل۱۹۳۵ء میں خبر تھی۔ تین ٹانگوں والا بچہ۔‘‘
(الفضل ۲۵؍اپریل ۱۹۲۵ئ)
دانتوں والی مرغی
۱۵… ’’نیویارک میں ایک شخص کے پاس ایک مرغی ہے۔ جس کے منہ کے اندر دو مسلسل لڑیاں دانتوں کی ہیں۔‘‘ (بدر قادیان۲۳؍مئی ۱۹۱۲ء ص۴)
مرد کے پیٹ میں توام بچے
۱۶… ’’کاشتکار پرعمل جراحی کیاگیاتو دنبل میں ۲ توام بچے برآمد ہوئے۔‘‘
(فاروق ۷؍اکتوبر ۱۹۲۹ئ)