۱۱… نبی دین میں ہرگز غلو نہیں کرتا۔ وہ نہ قول میں حکم الٰہی سے آگے بڑھتاہے اور فعل میں حکم الٰہی کے پیچھے رہتاہے۔(۲۱:۲۷)
۱۲… نبی خود کسی کتاب کا مصنف نہیں ہوتا۔ بلکہ کتاب اﷲ کا امین ہوتاہے۔
۱۳… پہلے انبیاء کرام اپنی اپنی قوم کے لئے ایک خاص علاقے اور دور کے لئے آتے رہے۔
(۷۱:۱، ۷:۵۸، ۷:۶۵، ۷:۷۳، ۷:۸۵،۳۴:۲۸)لیکن حضرت محمدﷺ ساری انسانیت کے لئے اور قیامت تک کے لئے نبی مبعوث ہوئے ہیں۔ (۷:۱۵۸،۴:۷۹،۶۲:۳،۳۴:۲۸)
۱۴… نبی جھوٹ نہیں بولتا۔ بلکہ صدیق شہید اور صالح فرد ہوتاہے۔
۱۵… نبی چوری نہیں کرتا، نہ ہی اخلاقی جرائم کا ارتکاب کرتاہے۔
۱۶… نبی اپنی خواہش کی پیروی نہیں کرتا۔ (۲۸:۵۰) وہ خدا کاحکم منواتاہے۔(۳:۷۹)اور صرف وحی کی پیروی کرتا ہے۔(۱۰:۱۰۹)
۱۷… نبی صحیح الدماغ اور سالم البحثہ ہے۔ وہ تبلیغ حق حکمت سے کرتا ہے نہ کہ گالیوں سے۔
(۱۶:۱۲۵)
۱۸… نبی وحی پاکر فوراً اعلان کرتا ہے کہ اے لوگو! میں تمہارے رب کی طرف سے حق (کتاب) لے کرآچکاہوں۔ مان لو تو تمہارا بھلا ہے اور نہ مانوگے تو تم خدا کا اس کائنات میں کچھ نہیں بگاڑ سکوگے۔(۴:۱۷۰)
۱۹… نبی اپنی نبوت کا معیار آپ پیش کرتاہے تاکہ لوگ اس کے پیش کردہ معیار کے مطابق اس کو پرکھ سکیں۔
۲۰… نبی اپنی عائلی،معاشی اور معاشرتی زندگی کوبطورنمونہ پیش کرتاہے۔
۲۱… نبی ایک غلط کار خدافراموش اور اپنے اعمال کے نتائج سے غافل معاشرے میں بطور بشیر ونذیر آتا ہے تاکہ وہ :
۱لف… انسانی معاشرے کو امن وسلامتی سے رہنے اور ربوبیت کو مساوی طور پر قائم کرنے کی تلقین کرے۔ اجتماعی نظام کے ذریعے انسانی فلاح و بہبو د کے لئے کوشاں رہنے والوں اور اپنی