قادیانی پیغمبر کا فتویٰ
۱۰… ’’عدالتی مقدمات و بیانات میں اپنے فائدہ اور رہائی کے لئے جھوٹ بولنا جائز۱؎ ہے۔‘‘
(ذکر حبیب ص۴۷ مرتبہ مفتی محمد صادق قادیان)
نوٹ… واضح رہے کہ یہ پیش کردہ دوحوالہ جات ہم نے صرف قادیانی امت کی مصدقہ کتب و تحریرات سے ہی پیش کئے۔ اگر ضرورت پیش آئی تو پھر ہم مرزا قادیانی اور مرزا محمود دوسرے بڑے قادیانیوں کی اخلاقی حالت، پرائیویٹ زندگی اور چال چلن کے متعلق ان کے سابقہ مریدین و معتقدین وغیرہ کے مبنی برحقائق بیانات بھی منظر عام پرلائیںگے۔(انشاء اﷲ)
قادیانی مسیح کی تہذیب و شرافت
ذیل میں ہم قادیانی مسیح کی قدرے تہذیب و شرافت کا مختصر نمونہ پیش کرتے ہیں۔ ذرا اس الہامی کلام اور گفتار شیریں کو ملاحظہ فرماویں اور داد دیں۔
بدکار عورتوں کی اولاد
۱… ’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا ہے اورمیری دعوت کی تصدیق کی ہے۔ مگر کنجریوں اور بدکار عورتوں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷، خزائن ج۵ ص ایضاً)
نوٹ… لفظ بغایا بغاء بغیاء کے معنی مرزا قادیانی نے اپنی کتب (انجام آتھم ص۲۸۲،خزائن ج۱۱ ص۲۸۲، نور الحق حصہ اول ص۱۲۳، خزائن ج۸ ص۱۶۳، فریاد درد ص۷۸، خزائن ج۱۳ ص۴۵۱،خطبہ الہامیہ ص۱۷، خزائن ج۱۶ص۴۹)میں نسل بد کاران، زناکار، خراب عورتوں کی نسل،زن بدکار، زنان بازاری کے ہی کئے ہیں یاد رہے۔
میرا مخالف
۲… ’’جو شخص میرا مخالف ہے،وہ عیسائی، یہودی، مشرک اور جہنمی ہے۔‘‘ (نزول المسیح ص۴، خزائن ج۱۸ص۳۸۲،تذکرہ ص۳۳۶ طبع سوم،تبلیغ رسالت ج۹ص۲۷، مجموعہ اشتہارات ج۳ص۲۷۵، ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۳۱، خزائن ج۱۷ص…)
۱؎ حالانکہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا ایک برابر ہے۔
(حقیقت الوحی ص۲۰۶،خزائن ج۲۲ ص۲۱۵)