فرض ہے کہ وہ اس ارتدادی فتنہ کے قیامت بننے سے پیشتر ہی اس کا سدباب کرے۔ورنہ چشم پوشی کی صورت میں اس کے اثرات و نتائج ملک وملت کے لئے یقینا خطرناک ثابت ہوںگے۔ آہ! کس قدر تعجب انگیز اور صداقت سوز ہے یہ المناک حادثہ کہ آج سلطنت اسلامیہ میں باغیان ختم نبوت اور غداران ملک و ملت بڑے بڑے جلیل او ر ممتاز کلیدی عہدہ جات پر نہ صرف براجمان ہیں۔ بلکہ سرکاری اثر و رعب کی آڑ میں نبوت باطلہ کی نشر و اشاعت اور تبلیغ ارتداد بھی ساتھ کر رہے ہیں۔ افسوس…
’’زاغوں کے تصرف میں ہیں عقابوں کا نشیمن‘‘حالانکہ ملت بیضا کی تاریخ مقدس اس امر پر شاہد ہے کہ کسی مملکت اسلامیہ میں کوئی مدعی کذاب اپنی نبوت کاذبہ کو فروغ نہیں دے سکا۔ مگر آج…
ایں رسم و راہ تازہ حرمانے عہد الست
عنقا بہ روزگاکسے نامہ برنہ بود
خداوند ان حکومت یہ امر واقع ہے کہ قادیانی امت کی …روز روشن میں ایما ن ربا اور اسلام کش تخریبی سرگرمیاں اور آقائے دو جہاں ﷺ کی نبوت صادقہ کے مقابلہ میں نبو ت باطلہ کی شورش و یورش دیکھ کر ملت اسلامیہ کا پیمانہ صبر اور ساغر ضبط ایک مواج سمندر کی طرح چھلک رہا ہے اور ملت نہایت بے تابی سے اپنی اسلامی حکومت کی طر ف دیکھ رہی ہے۔ چونکہ مسلمان خاتم الانبیاء کی نبوت اور رسالت کی توہین و تنقیص بسر مو بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ مسلمان کا یہ ایمان ہے :
جب تک نہ کٹ مروں میں شہ یثرب کی عزت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا
لیکن آئین و قانون کی لچک اور نرم روی ملاحظہ ہو کہ ملت اسلامیہ جب محض ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کی خاطر جذبہ عقیدت کے ماتحت قادیانی مرتدین کے جارحانہ اقدام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔ یا ان باغیان نبوت کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لئے کوئی مدافعانہ قدم اٹھاتی ہے۔ تو عذرات لنگ کی آڑ لے کر ملت پر ستم آفرین اور سنگین سختیاں روا رکھی جاتی ہیں اور نبوت باطلہ جو دراصل فتنہ و فساد اورغدر و بغاوت کا منبع و سرچشمہ ہے۔ اس کی صحیفہ آسمانی کی طرح پاسبانی و حفاظت کی جاتی ہے۔ اس کو کہتے ہیں خون انصاف:
میری نگاہ شوق پر اس درجہ سختیاں
ان کی نگاہ شوخ پر کچھ بھی سزا نہیں