(ص۱۸۴، خزائن ۱۶ص۲۷۵)’’اسلام ہلال کی طرح شرو ع ہوا اور مقدر تھا کہ انجام کار آخر زمانہ (یعنی مرزا کا زمانہ) میں بدر ہو جائے۔ ہلال اور بدر کی نسبت مرزا کی زبانی ذیل میں درج ہے(ملفوظات احمدیہ ص۱۷حصہ اول سلسلہ اشاعت لاہوری)’’چونکہ آنحضرتﷺ کے وجود باجود سے انبیاء علیہم السلام کو ایسی نسبت ہے جیسی کہ ہلال کو بدر سے ہوتی ہے۔ ہلال کا وجود ایک تاریکی میں ہوتاہے۔‘‘
(ص۱۹۲خطبہ الہامیہ، خزائن ج۱۶ص۲۸۷)’’اس زمانہ میں اسلام بدر کامل کی طرح ہو جائے گا۔‘‘
(ص۱۹۳خطبہ الہامیہ، خزائن ج۱۶ص۲۸۸)’’اور ظاہر ہے کہ فتح مبین کا وقت ہمارے نبی کریم کے زمانہ میں گزر گیااور دوسری فتح باقی رہی کہ پہلے غلبہ سے بہت بڑی اور زیادہ ظاہر ہے۔‘‘
(ص ۱۹۸خطبہ الہامیہ ، خزائن ج۱۶ص۲۹۴)’’اسلام ہلال کی مانند مسجد حرام سے ظاہرہوا (آنحضرتﷺ کے زمانہ مبارک میں) پھر مسجد اقصیٰ تک پہنچا۔(قادیان میں)بدر کامل ہو گیا۔‘‘
۱۰… مرزا کو اﷲ تعالیٰ نے قمر الانبیاء کہا(عیاذا باﷲ)(انجام آتھم ص۵۸،خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
۱۱… ’’اعطانی مالم یعط احدا من العالمین‘‘
(انجام آتھم ص۷۷، خزائن ج۱۱ص ایضاً)
’’گویا تمام دنیا میںکسی فرد بشر کو وہ کچھ نصیب نہ ہوا جو مرزا کو عطاء ہوا۔عیاذا باﷲ!‘‘
۱۲… مرزا اوّل المومنین ہے۔(آئینہ کمالات اسلام ص۱۱۰، خزائن ج۵ص ایضاً)’’او ر اسی کتاب کے (ص۱۶۲)میں اول المومنین کا معنی مرزا نے یہ لکھا ہے:’’میں اول المسلمین ہوں۔یعنی دنیا کی ابتداء اور اس کی اخیر تک میرے جیسا اور کوئی کامل نہیں۔ جو ایسا اعلیٰ درجہ کا فنا فی اﷲ ہو۔‘‘
۱۳… مرزا کے لئے الہام ہے:’’آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اونچا بچھایا گیا۔‘‘(حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ص۹۲، الاستفتاء ص۸۳، خزائن ج۲۲ص۷۰۹،اربعین نمبر۳ ص۳۷، خزائن ج۱۷ ص۴۲۸)
۱۴… آنحضرتﷺ مثیل مسیح ہیں۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۴۳، خزائن ج۵ ص ایضاً)اور مثیل موسیٰ ہیں اور بقول مرز امثیل اپنے اصل سے مفضول ہوتاہے۔ دیکھو(نورالحق ص۹۷۹، خزائن ج۸ص۱۰۵، ۱۰۶)’’ومن العلوم ان الفضل للمتقدم لاللذی جاء بعدہ کا لمتضاھین۔‘‘
۱۵… (ماالفرق فی آدم والمسیح الموعود ص خ، د، خزائن ج۱۶ص۳۲۲،ملحقہ خطبہ الہامیہ)