… (مکتوبات احمدیہ ص۷۰حصہ دوم)’’اول تقریر کرنے کا ہماراحق ہوگا۔ کیونکہ ہم معترض ہیں۔ پھر پنڈت صاحب برعایت شرائط جو چاہیں گے،جواب دیںگے۔ پھر ان کاجواب الجواب ہماری طرف سے گزارش ہوگا اوربحث ختم ہو جائے گی۔‘‘
مسلمانوں کی مردم شماری
(آئینہ کمالات اسلام ص۲۲۶حاشیہ، خزائن ج۵ص ایضاً)’’بیس کروڑ مسلمان دنیا میں مان رہے ہیں۔‘‘(ضمیمہ چشمہ معرفت ص۹طبع ۱۹۰۸)’’آج کم سے کم بیس کروڑ ہر طبقہ کے مسلمان آپ کی غلامی میں کمر بستہ کھڑے ہیں۔‘‘ (پیغام الصلح ص۳۲، خزائن ج۲۳ص۴۶۱)’’بیس کروڑ انسانوں کا محمد درگاہ پر سر جھکا رکھا ہے۔‘‘ (نور القرآن ص۷حاشیہ،خزائن ج۹ص۳۳۹)’’اس زمانہ میں چالیس کروڑ لا الہ الااﷲ کہنے والے موجود ہیں۔‘‘(تحفہ گولڑویہ طبع ۱۹۰۲، ص۶۷، خزائن ج۱۷ص۲۰۰)’’نوے کروڑ مسلمان مختلف دیار و بلاد ہیں۔‘‘(ست بچن طبع۱۸۹۲ء ص۶۷،خزائن ج۱۰ص۱۹۱)’’انگریزوں نے سرسری مردم شماری میں بیس کروڑ لکھی تھی۔ مگر جدید تحقیقات کی رو سے معلوم ہوا ہے کہ دراصل مسلمان روئے زمین پر چورانوے کروڑ ہیں۔‘‘(ملفوظات احمدیہ حصہ اول ۱۵۹سلسلہ اشاعت لاہوری)’’ اور ۹۹ کروڑ مسلمان اس کے خادم موجود ہیں۔‘‘
جھوٹے آدمی کے متعلق مرزا کا فتویٰ
۱… ’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں۔‘‘ (حاشیہ ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۳، خزائن ج۱۷ص۵۶)
۲… ’’تکلف سے جھوٹ بولنا گوہ کھانا ہے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۹، خزائن ج۱۱ ص۳۴۳)
۳… ’’میرے نزدیک جھوٹاثابت ہونے کی ذلت ہزاروں موتوں سے بدتر ہے۔‘‘
(آریہ دھرم ص۴۲،خزائن ج۱۰ص۴۸)
۴… ’’جھوٹ جو اس پاخانہ سے بھی بڑھ کر بدبورکھتا ہے۔‘‘
(ملفوظات احمدیہ حصہ اول ص۱۸۱سلسلہ اشاعت لاہوری)
۵… ’’غلط بیانی اور بہتان طرازی راست بازوں کا کام نہیں، بلکہ نہایت شریر اور بدذات آدمیوں کا کام ہے۔‘‘ (آریہ دھرم ص۱۱، خزائن ج۱۰ص۱۳)
۶… ’’اگر کوئی شخص ایک بات میںجھوٹا ثابت ہوجائے تو پھر اس کی بات کا اعتبار نہیں رہتا۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۲۲۲)