علم اصول اسلام درمساوات
۱… (تریاق القلوب ص۶۶،خزائن ج۱۵ص۲۷۷)’’ان قوموں میں سے جو اسلام میں دوسری قوموں کی خادم اورنیچی قومیں سمجھی جاتی ہیں۔ جیسے حجام، موچی، تیلی، ڈوم، میراسی، سقائ، قصائی، جولاہے، الخ۔‘‘
علم منطق
۱… (سرمہ چشم آریہ ص۹۹، خزائن ج۲ ص۱۴۷ لاہوری مطبع)’’اسی واسطے ضاعت منطق میں قضیہ ضروریہ مطلقہ سے قضیہ دائمہ مطلقہ کو اخص مطلق قرار دیا گیاہے…پس یہ جو دائمہ مطلقہ ہے قضیہ ضروریہ مطلقہ سے اسی واسطے اخص سمجھا جاتا ہے۔‘‘
۲… (جنگ مقدس ص۷، خزائن ج۶ص۸۹،۹۰)’’قیاسات کے جمیع اقسام میں سے استقراء کا مرتبہ وہ اعلیٰ شان کا مرتبہ ہے کہ اگر یقینی اورقطعی مرتبہ سے اس کو انداز کر دیا جائے تو دین اور دنیا کا تمام سلسلہ بگڑ جاتا ہے۔‘‘(ازالہ اوہام طبع اول ص۸۸۸، خزائن ج۳ص۵۸۴)’’اور کچھ شک نہیں کہ استقراء بھی ادلۂ یقینیہ میں سے ہے، بلکہ جس قدر حقائق کے ثابت کرنے کے لئے استقراء سے مدد ملی ہے اور کسی طریق سے مدد نہیں ملی۔‘‘
۳… (چشمہ معرفت ص۵۶، خزائن ج۲۳ص۶۴)’’لمی دلیل اس کو کہتے ہیں کہ دلیل سے مدلول کا پتہ لگالیںجیسے کہ ہم نے ایک جگہ دھواں دیکھا تو اس سے ہم نے آگ کا پتہ لگالیا۔‘‘
علم فلسفہ
۱… (سرمہ چشم آریہ ص۱۲۱،۱۲۲حاشیہ، خزائن ج۲ ص۲۷۰،۲۷۱)’’یہی نقطہ درمیانی ہے جس کو اصطلاحات اہل اﷲ میں نفسی نقطہ احمد مجتبیٰ و محمدمصطفی نام رکھتے ہیں اور فلاسفہ کی اصطلاحات میں عقل اول کے نام سے یہی موسوم کیا گیا ہے۔‘‘
۲… (تحفہ گولڑویہ ص۱۰، خزائن ج۱۷ ص۱۰۲)’’علاوہ ازیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ علم طبعی کی رو سے جس کے مسائل مشہورہ محسوسہ ہیں۔ ہمیشہ جسم معرض تحلیل و تبدیل میں ہے۔ہر آن و سیکنڈ ذرات جسم بدلتے رہتے ہیں جو اس وقت ہیں وہ ایک منٹ کے بعد نہیں۔‘‘
علم مناظرہ
۱… (مکتوبات احمدیہ ص۲۲حصہ دوم)’’مناسب ہے کہ یہ سارا مضمون ایک ہی دفعہ برادر ہند میں درج ہو یعنی تین تحریریں ہماری طرف سے اور تین ہی آپ کی طرف سے ہوں اور ان پر دونوں منصفوں کی مفصل رائے درج ہو۔‘‘