رہے گی۔ چنانچہ مرزا کا الہام بھی ہے:’’ینصرک رجال نوحی الیھم من السمائ‘‘
(حقیقت الوحی ص۷۳، خزائن ج۲۲ص۷۷)
یعنی تیری امدادوہ لوگ کریں گے جن کو ہم وحی سے ممتاز کریںگے۔ اس لئے مرزا کے بہت سے متبعین نے نبوت کادعویٰ کیا ہے۔ مثلاً احمد نور کاپلی نکٹا نبی بخش معراج کے والا۔
اب ذیل میں اربعین اور تحفہ گولڑویہ کی عبارت نقل کرتاہوں۔
(اربعین ص۴، خزائن ج۱۷ص۳۴۶)’’اور میں صرف یہی دعویٰ نہیں کرتا کہ خدا تعالیٰ کی پاک وحی سے غیب کی باتیں میرے پر کھلتی ہیں اور خارق عادت امر ظاہر ہوتے ہیں۔ بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ جو شخص دل کو پاک کرکے اور خدا اوراس کے رسول پر سچی محبت رکھ کر میری پیروی کرے گا وہ بھی خدا تعالیٰ سے یہ نعمت پائے گا۔‘‘
یعنی مرزا قادیانی کے اتباع کرنے سے لوگ وہی چیز حاصل کریں گے جو مرزا کو حاصل ہے۔ یعنی ان پر غیب کی باتیں کھلیں گی او ر خارق عادت امر ان سے ظاہر ہوںگے۔ یہی مرزا کے ہاں نبوت کا معنی ہے۔ جیسے مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ حسب آیت:’’لایظہر علی غیبہ احداً الا من ارتضیٰ من رسول‘‘ خدا تعالیٰ غیب کی اطلاع صرف نبیوں کو ہی دیا کرتا ہے۔ ملاحظہ ہو (ایک غلطی کا ازالہ ص۲، خزائن ج۱۸ص۲۹۸، ضمیمہ حقیقت النبوت ص۲۶۳)’’اور یہ بھی یاد رہے کہ نبی کے معنی لغت کی رو سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف سے اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا۔ پس جہاں یہ معنی صادق آئیں گے۔ نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا اور نبی کا رسول ہونا شرط ہے۔ کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر غیب مصفیٰ کی خبراس کو مل نہیں سکتی اور یہ آیت روکتی ہے۔
’’لایظہرعلی غیبہ احدا الامن ارتضیٰ من رسول۔ الخ‘‘
توگویا مرزا قادیانی خاتم النّبیین یعنی نبی گر ہوا۔ (تحفہ گولڑویہ ص۸۲، خزائن ج۱۷ ص۲۲۷، ۲۲۸) ’’ثلۃ من الاولین وثلۃ من الآخرین‘‘یعنی ابرار اخیار کے بڑے گروہ جن کے ساتھ بد مذاہب کی آمیزش نہیں وہ دوہی ہیں۔ایک پہلوں کی جماعت یعنی صحابہؓ کی جماعت… دوسری پچھلوں کی جماعت (یعنی مرزا قادیانی کی جماعت۔ مؤلف)…یہی دو جماعتیں اسلام میں حقیقی طور پر منعم علیہم ہیں اور خدا تعالیٰ کا انعام ان پر یہ ہے کہ…اپنے ہاتھ سے ان کو ایک پاک گروہ بنایا ہے۔ ان میں سے جو لوگ خدا کا الہام پانے والے اور خدا کے خاص جذبہ سے اس کی طرف کھینچے ہوئے ہیں۔نبیوں کے رنگ میں ہیں اور جو…بغیر کسی غرض کے اﷲتعالیٰ کی عبادت کرنے والے ہیں۔ وہ صدیقوں کے رنگ میں ہیں اور جو لوگ… جزا کے دن کا بچشم دل مشاہدہ کر کے